خریداری کے تجربات

جاسمن

لائبریرین
ہمیں اکثر خریداری کے سلسلے میں مشوروں کی ضرورت رہتی ہے۔ یا ہم کسی ایسی خریدی گئی چیز کے بارے میں لوگوں کو خود سے بتانا چاہتے ہیں جو ہمارے استعمال میں ہے اور بہت فائدے مند ثابت ہوئی۔
 

جاسمن

لائبریرین
میری سہیلی جو امریکہ میں رہتی ہے، اس نے مجھے میرے سیاپے پہ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آٹومیٹک ویکیوم کلینر لینے کا مشورہ دیا ہے۔ وہ کہتی ہے کہ اس نے اپنے کلینر کو فون کے ساتھ منسلک کیا ہوا ہے اور وہ خود ہی صفائی کر دیتا ہے۔ جب وہ نوکری سے گھر آتی ہے تو گھر صاف ہوتا ہے۔
جبکہ میں جب نوکری سے آتی ہوں تو گھر گندا ہوتا ہے۔
لیکن پاکستان میں اچھا آٹومیٹک ویکیوم کلینر کون سا ہے؟ قیمت اور تجربہ ۔
یہ نہ ہو کہ اتنے پیسے بھی خرچ ہو جائیں اور بات نہ بنے۔ جبکہ یہاں جنوبی پنجاب میں گرد و غبار بہت ہوتا ہے۔ جتنی بھی صفائی کر لو۔ جلد ہی گرد پھر سے موجود ہوتی ہے۔ اور میرے جیسے لوگ جو دروازے کھڑکیاں کھولے رکھتے ہوں، ان کے لیے تو اور بھی مسئلہ ہوتا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستان میں پہلے ریشمی اور سوتی ساڑھیاں آسانی سے اور بہت اچھے کپڑے اور ڈیزائنوں میں مل جاتی تھیں۔ سادہ بھی اور کامدار بھی۔ لیکن اب تو ڈھونڈے بھی ساڑھی نہیں ملتی۔ جوملتی ہیں، وہ اچھی نہیں ہوتیں۔ کسی کو پتہ ہو کہ اچھی ساڑھیاں کہاں سے ملتی ہیں؟
 
Top