خزاں میں مونٹریال

صابرہ امین

لائبریرین
معاملہ سارا ترجیجات کا ہے۔ بہرحال کینیڈا میں دیکھنے کی جگہیں کافی ہیں۔ کیبیک کے علاوہ اونٹاریو، برٹش کولمبیا اور یوکان ٹریٹری جانا ہوا ہے اور البرٹا کا مستقبل قریب میں ارادہ ہے۔
جی ایسا ہی ہے۔ مسسی ساگا اور بریمٹن کا ایک کوئیک وزٹ ہوا، مگر وہ بھی دوستوں کی فیمیلیز سے ملاقات تک محدود رہا۔ ابھی پاکستان کا چکر لگانے کا سوچا جاتا ہے یا پھر امی کے پاس اٹلی۔ صاحب تو حال ہی میں ایک مہینہ پاکستان رہ کر آئے ہیں۔ ہم سب پاکستان کو بہت مس کرتے ہیں۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
کینیڈا میں 23 فیصد اور امریکا میں 14 فیصد لوگ کسی اور ملک میں پیدا ہوئے۔ انسان کا تو کام ہی منتقل مکانی ہے۔ میری بیٹی، میں، میرے والد، میری والدہ سب الگ الگ ممالک کی پیدائش ہیں۔
یہ اعدادوشمار میرے لیے حیران کن ہیں! مگر آپ کی جانب سے ہیں تو یقینا ٹھیک ہوں گے۔ میرا واسطہ کیونکہ امیگرینٹس سے ہی رہتا ہے تو ابھی تک تو سب ہی لوگ کسی دوسرے ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔
آپ کے خاندان کے بارے میں جان کر حیرت ہوئی! آپ کی بیٹی تو امریکن ہیں، آپ پاکستانی اور والدین ہندوستان اور ایران یا افغانستان سے ہوں گے۔۔ ایسے ہی اندازہ لگایا ہے ! :)
 
آخری تدوین:
Top