خضر سے

خضر سے۔۔۔

کہامشکل میں رہتا ہوں
کہا آسان کر ڈالو!
کہ جس کی چاہ زیادہ ہو
وہی قربان کر ڈالو!

کہا بے قلب ہیں آہیں
کہا اُس سے تڑپ مانگو!
اُٹھو تاریکیءِ شب میں
ذرا خونِ جگر ڈالو!

کہا رازِ سُکوں کیا ہے؟
کہا لوگوں کے دکھ بانٹو!
جو چہرہ بے دھنک دیکھو
اُسے رنگوں سے بھر ڈالو!

(نویدؔ رزاق بٹ)
 

وقار..

محفلین
ﮐﮩﺎﻣﺸﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ
ﮐﮩﺎ ﺁﺳﺎﻥ ﮐﺮ ﮈﺍﻟﻮ!
ﮐﮧ ﺟﺲ ﮐﯽ ﭼﺎﮦ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮ
ﻭﮨﯽ ﻗﺮﺑﺎﻥ ﮐﺮ ﮈﺍﻟﻮ!
ﮐﮩﺎ ﺑﮯ ﻗﻠﺐ ﮨﯿﮟ ﺁﮨﯿﮟ
ﮐﮩﺎ ﺍُﺱ ﺳﮯ ﺗﮍﭖ ﻣﺎﻧﮕﻮ!
ﺍُﭨﮭﻮ ﺗﺎﺭﯾﮑﯽﺀِ ﺷﺐ ﻣﯿﮟ
ﺫﺭﺍ ﺧﻮﻥِ ﺟﮕﺮ ﮈﺍﻟﻮ!
ﮐﮩﺎ ﺭﺍﺯِ ﺳُﮑﻮﮞ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟
ﮐﮩﺎ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﮐﮫ ﺑﺎﻧﭩﻮ!
ﺟﻮ ﭼﮩﺮﮦ ﺑﮯ ﺩﮬﻨﮏ ﺩﯾﮑﮭﻮ
ﺍُﺳﮯ ﺭﻧﮕﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮ ﮈﺍﻟﻮ
 

ربیع م

محفلین
اس خوبصورت نظم کے خالق محفل میں موجود ہیں ۔ نوید رزاق بٹ (ابنِ منیب)۔
اور یہ نظم خود انہوں نے بھی پوسٹ کی ہوئی ہے۔ :)

معلوماتی پلس حیران کن پلس پسندیدہ پلس زبردست
ماشاء اللہ بڑی گہری نظر ہے تابش بھائی شاعرانہ کلام پر آپ کی ۔
اللہ کرے زور نظر اور زیادہ ۔۔۔۔۔
 
معلوماتی پلس حیران کن پلس پسندیدہ پلس زبردست
ماشاء اللہ بڑی گہری نظر ہے تابش بھائی شاعرانہ کلام پر آپ کی ۔
اللہ کرے زور نظر اور زیادہ ۔۔۔۔۔
یہ نظم پڑھی ہوئی تھی اور نہ صرف پڑھی ہوئی تھی بلکہ فیس بک پر شئر بھی کی تھی۔ اس لئے یاد رہ گئی۔ :)
 
Top