نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستو السلام علیکم۔
مہوش نے کچھ روز قبل مجھ سے میری فارسی دانی کی بابت سوال کیا تھا۔ میں اس سوال کا جواب مشتاق احمد یوسفی کے الفاظ میں دینا چاہتا تھا جیسے انہوں نے اپنی کتاب آب گم میں تحریر کیا تھا۔ بدقسمتی سے مجھے یہ کتاب اس وقت مل نہیں رہی۔ بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ اگر ترجمہ ساتھ دیا ہو تو میری فارسی پڑھنے کی رفتا قابل دید ہوتی ہے۔ میں ایک جگہ پہلے عرض کر چکا ہوں کہ میرے والد صاحب فارسی کے استاد رہے ہیں اور میں نے ان سے پیام مشرق کی چند نظمیں اور گلستان سعدی کے چند ابواب پڑھے ہیں۔ بس یہ ہے حقیقت میری فارسی دانی کی۔ ویسے اگر آپ امپریسڈ ہونا چاہیں تو میری جانب سے پوری اجازت ہے۔
ہاں تو اصل میں جو بات میں آپ لوگوں سے کرنا چاہتا تھا وہ یہ مجھے انٹرنیٹ پر آوارہ گردی کے دوران خطاطی کے دو سوفٹویرز کا پتا چلا۔ ایک ہے چلیپا Chalipa(صحیح تلفظ یہی ہے) اور دوسرا ہے کیلک Kelk ۔ یہ دونوں سوفٹویر کمپیوٹر پر artisitc کتابت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے کوئی پوچھے، میں بتائے دیتا ہوں کہ ان سوفٹویر میں اردو کی سپورٹ نہیں ہے۔
ایک دلچسپ چیز جس کا میں نے مشاہدہ کیا ہے وہ ویب پر عربی اور فارسی سائٹس کی دیدہ دلیری ہے۔ اس دھڑلے سے پائریٹڈ سوفٹویر ڈاؤنلوڈ کے لیے رکھے ہوئے ہیں جیسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ لگتا ہے کہ ڈاؤنلوڈ سرور فلسطین میں نابلس میں نصب کیے گئے ہیں۔ ذرا سا گوگل پر تلاش کرنے کی دیر ہے، آپ کو دونوں سوفٹویر ڈاؤنلوڈ کے لیے مل جائیں گے۔ لیجیے ایک ربط تو یہ رہا۔ اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کردہ چلیپا 1.1 ٹھیک چل رہا ہے، اگر چہ مجھے اس کا صحیح استعمال نہیں آتا۔ کیلک 2000 اگر چہ میں نے ڈاؤنلوڈ کر لیا ہے لیکن ابھی استعمال کرکے نہیں دیکھا۔