متلاشی
محفلین
السلام علیکم !
مجھے اردو محفل کے تمام دوستوں اور بزرگوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ الحمد للہ مہر ٹائپ (مہر ٹائپ کے نام سے میں نے باقاعدہ فونٹ سازی اور خطاطی کی خدمات کےلیے کمپنی رجسٹرڈ کروا لی ہے )کی طرف سے اپنی نوعیت کا ایک منفرد فونٹ ان شاء اگلے ماہ جنوری میں ریلیز کر رہا ہے۔ اس فونٹ کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں ۔
اس فونٹ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں آپ ہر حرف کی کئی متبادل اشکال ڈائریکٹ ٹائپ کر سکتے ہیں۔
اور اس طرح آپ ہی ایک ہی لفظ کو ہزاروں بلکہ لاکھوں مختلف اسٹائلز میں ٹائپ کر سکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر لفظ (مہر) اس فونٹ کی مدد سے 630 مختلف اسٹائلز میں لکھا جا سکتا ہے۔ لفظ (محمد) 17 ہزار سے بھی زیادہ مختلف اسٹائلز میں لکھاجا سکتا ہے۔
اسی طرح (الخط الکوفی) کا یہ دو حرفی لفظ ایک ملین سے زائد مختلف اسٹائلز میں لکھا جا سکتا ہے۔۔۔
یہ فونٹ کورل ڈرا، ان پیج، اندیزائن، فوٹو شاپ ، السٹریٹر، غرض ہر اس یونی کوڈ اسپورٹد ٹیکسٹ باکس میں ڈائریکٹ ٹائپ کیا جا سکتا ہے اور تمام اشکال حاصل کی جا سکتی ہیں ۔۔۔
اس فونٹ میں عربی کے ساتھ ساتھ اردو کی مکمل سہولت بھی موجود ہے۔
فونٹ مکمل کرنے کے بعد میرے لیے ایک مسئلہ یہ تھا کہ کسی بھی لفظ کے تمام ہزاروں، لاکھوں کمبنینشنز مینولی کیسے ٹائپ کیے جائیں۔ اس کےلیے میں محمد سعد بھائی کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے تمام ممکنہ کمبنینشنز محض ایک کلک سے حاصل کرنے کے لیے ایک کوڈ لکھ کر دیا۔۔۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔
اس فونٹ کے کچھ نمونے پیشِ خدمت ہیں ۔

آخری تدوین: