سب کے لیے اطلاعاً عرض ہے کہ برادران تابش اور محمد خلیل الرحمن ادبی سیکشن کے موڈریٹر ہیں۔
شکریہ
نبیل بھائی اور
ابن سعید بھائی! جس خلوص و محبت اور اعتماد کے ساتھ آپ نے دوبارہ ہمیں یہ ذمہ داری سونپی ہے ہم خلوصِ نیت کے ساتھ اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اس اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچے اور اللہ رب العزت کے حضور دعاگو رہیں گے کہ وہ ہمارا حامی و ناصر ہو اور ہمیں پوری دیانت داری کے ساتھ اس فرض کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
پچھلے سال جس خلوص و محبت اور ان تھک محنت کے ساتھ
محمد تابش صدیقی بھائی نے ہمارے ساتھ ملکر مشاعرے کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں اس سے یہ لطیف حقیقت بھی عیاں ہے کہ ہمیں ادارت کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآہونے کے لیے ایک پُر خلوص اور بہترین ساتھی ملا ہے۔
ان تمام محفلین کا بھی فرداً فرداً شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے اس دھاگے میں ہمیں مبارک باد اور اپنی پُر خلوص تمناؤں سے نوازا۔ اللہ ان تمام محفلین کے چہروں پر ہمیشہ مسکراہٹ قائم رکھے اور انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔
نبیل بھائی اور
ابن سعید بھائی کے ساتھ ساتھ ہم یقیناً
محمد وارث صاحب کی جانب ہمیشہ رہنمائی کے لیے دیکھتے رہیں گے۔
اللہ ہمارا حامی وناصر ہو(آمین)