خوابوں کے شہر تبریز کی مجازی سیر کیجئے

حسان خان

لائبریرین

آدم کا بیٹا

محفلین
آپ اُنہیں ایک دھاگے میں شیئر کر دیجئے۔ یہاں ایسے احباب بھی موجود ہیں جو ایران ہو کر آ چکے ہیں، وہ مقامات کے نام بتا دیں گے۔ مجھے جن جگہوں کے نام معلوم ہوں گے، وہ میں بتا دوں گا۔ :)

جون 2009 میں موسم گرما کی تعطیلات میں ترکی سے براستہ ایران پاکستان آیا تھا (2 مہینے بعد واپسی بھی اسی طرح ہوئی تھی)۔ چار دنوں پر محیط اس یادگار سفر کو کیمرہ کی آنکھ سےتومحفوظ نہ کرسکا تاہم دماغ پر پورا راستہ نقش ہے۔ کوشش کروں گا کہ جن جگہوں کے بارے میں آگاہ ہوں، ان کی نشاندہی کر سکوں۔بہرحال اس مجازی سیر کرانے پر شکریہ۔
 
پذیرائی کے لیے شکریہ حسن بھائی۔ :)
آپ کے ترکی اور ایران کے سفر کے بارے میں پڑھ کر ہمیں بہت خوشی ہو گی۔ اگر موقع ملے تو ضرور قلم بند کیجیے گا۔
 
میں نے خانۂ فرہنگ میں اردبیل سے تعلق رکھنے والے ترک استاد سے چار مہینے فارسی سیکھی تھی۔
یہ ۲۰۱۰ کی بات ہے۔ :)

وہیں میری محمد امین بھائی کے ہم جماعت اور قریبی دوست کُمیل احمد سے دوستی ہوئی تھی، کُمیل کے توسط سے محمد امین بھائی سے دوستی ہوئی، اور محمد امین بھائی کے توسط سے میں اردو محفل میں آ گیا۔ :)

پاکستان کے تمام صوبائی دارالحکومتوں لاہور،کراچی،کوئٹہ،پشاور سمیت اسلام آباد،راولپنڈی،ملتان اور حیدر آباد میں بھی خانہ فرہنگ ایران یعنی ایرانی ثقافتی مراکز موجود ہیں جو نہ صرف فارسی زبان سکھاتے ہیں بلکہ دیگر اسلامی آرٹ مصوری، خطاطی تذہیب وغیرہ بھی سکھائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایران سے ایرانی ثقافتی معلومات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ اور مختلف قسم کے اسلامی،ثقافتی اور ادبی پروگرامز بھی منعقد کئے جاتے ہیں جو کہ یقیناً ایک بڑی خدمت ہے۔ مزید تفصیل کے لئے سائیٹ http://www.khanafarhanglahore.com اور فیس بک Khana Farhang Lahore | Facebook کا وزٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
 
Top