خوبصورت خواتین کی ملازمت کی درخواست کا جواب ملنے کا امکان کم ہوتا ہے

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ عرصہ پہلے تک یہی سمجھا جاتا تھا کہ خوش شکل خواتین کو پیشہ ورانہ زندگی میں ترقی کا سفر کرنے میں آسانی رہتی ہے۔ لیکن غالبا کچھ عرصے سے کمپنیوں کے ہیومن ریسورس کے شعبے میں خواتین کا راج ہونے کے باعث یہ صورتحال تبدیل ہو گئی ہے۔ اسرائیل کی کچھ یونیورسٹیوں میں کی گئی تحقیق کے مطابق اگر خوبصورت خواتین اپنی ملازمت کی درخواست پر اپنی تصویر بھی چسپاں کر دیں تو اس کا جواب ملنے کا امکان معدوم ہو جاتا ہے جبکہ تصویر نہ لگانے کی صورت میں انٹرویو کال آنے کے امکانات باقی رہتے ہیں۔ اس کی وجہ خواتین میں رقابت کا جذبہ بیدار ہونا ہو سمجھا جاتا ہے۔ دوسری جانب بہتر شکل و صورت والے مرد حضرات کو ملازمت ملنے کے چانسز خواتین کے مقابلے میں دگنا پائے گئے ہیں۔ ہمم۔۔
ماخذ (جرمن)
 
Top