ایم اے راجا
محفلین
آج کل خوب سے خوب پیٹرول پمپس بنانے کا ایک رواج چل نکلا ہے جو کہ نہ صرف شاہراؤں کی خوبصورتی کا باعث ہے بلکہ بیرونِ ملک سے آنے والے لوگوں پر بھی یقینن اچھا تاثر چھوڑتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایسے فیول اسٹیشنز ماضی کے غیر محفوظ اسٹیشنز کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں ، جو گاڑی کو ریفیول کرانے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی ٹھنڈک کا سبب بھی بنتے ہیں۔۔ سوچا کہ کیوں نہ آپ کو بھی میرپورخاص کے ایک سی این جی اسٹیشن پر بنی ایک آبشار کا نظارہ کرایا جائے اور اس پر نصب ایل سی ڈی بھی دکھائی جائے تو آئیے دیکھیئے میرے شہر کا یہ آبشاری سی این جی پمپ۔۔۔۔۔
شیشے کے پیچھے موجود یہ آبشار باقاعدہ زندہ و تابندہ آبشار ہے جو چوبیس گھنٹے بہتی اور شور مچاتی رہتی ہے، اب سی این جی بھروانے کے لیئے لمبی قطار میں لگ کر انتظار کرنا برا نہیں لگتا، بلکہ آپ اوپر لگے ٹی وی کو دیکھ کر اور اس آبشار سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے مقدر کو کوسنے اور اپنے اوپر والوں کو برا بھلا کہنے کے بجائے سی این جی حاصل کرنے جیسا مشکل اور دقت طلب کا م بہت آسانی سے کر سکتے ہیں۔ حکومت کو چاہئیے کے تمام پمپس مالکان کو پابند بنائےکہ وہ اپنے پمپس پر بہتر سے بہتر تفریح سہولیات مہیا کریں تا کہ صارفین کا دورانِ انتظار دل بہلا رہے اور وہ ان کے بارے میں کچھ غلط نہ سوچ سکیں۔۔۔۔۔۔