خوب تبدیلی!!!!

شعیب صفدر

محفلین
خوب بھائی!! میں آج کافی دنوں کے بعد محفل میں آیا تو یہاں کا نیا رنگ روپ دیکھ کر حیران و خوش ہوا بھائی :hatoff: خوب نکل آ ئی ہے شکل ۔۔۔۔ زبردست
 
مبارکباد

اس سلسلے میں مَیں بھی محفل کے ڈیویلپرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ بڑے اچھے انداز سے نیا ورژن چلا دیا ہے جس سے فورم استعمال کرنے میں اور مزہ آیا ہے۔

ویسے ایک چیز پوچھنا تھی کہ phpBB میں strings کیا باہر رکسی فائل میں رکھے ہوتے ہیں یا آپ کو فائلوں میں in place ایڈٹ کرنا پڑتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق صاحب، phpBB کے سٹرنگ ریسورسز علیحدہ سے لینگویج فائلز میں موجود ہیں جو کہ بذات خود پی ایچ پی فائلیں ہیں۔ اگر آپ phpBB کی ویب سائٹ سے اسے ڈاؤنلوڈ کریں تو آپ کو ایک فولڈر languages نظر آئے گا۔ اسی کے اندر تمام تراجم موجود ہوتے ہیں۔ ڈاؤنلوڈ شدہ ورژن میں انگریزی لینگویج فائلز lang_english فولڈر میں نظر آئیں گی اور یوں اردو ترجمہ lang_urdu فولڈر میں رکھا جائے گا۔ ویسے میں نے اردو پی ایچ پی بی بی کا ایک انسٹالیشن پیکج تیار کیا ہوا ہے اور سورس فورج پر ایک پراجیکٹ بھی منظور ہوا ہوا ہے۔ بس مجھے وقت ہی نہیں مل رہا کہ اس کام کو شروع کر سکوں۔ اس موضوع پر علیحدہ سے ایک تفصیلی پوسٹ جلد لکھوں گا۔
 
Top