خوب صورت چہرہ

خاورچودھری

محفلین
میں اردو محفل کی انتظامیہ کو اپ گریڈیشن کی تکمیل پر مبارک کہتا ہوں۔۔۔ بلاشبہ اس کا چہرہ پہلے سے زیادہ خوب صورت اور بھلا دکھائی دے رہا ہے البتہ سرنامہ " اردو محفل" جو اب لکھا ہوا ہے اس سے پہلے والا مجھے زیادہ پسند تھا۔۔۔۔ اس سرنامے میں محفل میں لفظ " ح " بہت کم جب کہ " ف " ضرورت سے زیادہ بڑا ہے۔۔۔۔ ممکن ہے میری بات خطاطی کے اصولوں پر نہ اترتی ہو لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ مزید آسانیاں فرمائے۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
خاور، تعریف کرنے کا شکریہ۔
میں یہ وضاحت کرتا چلوں کہ جو سٹائل آپ دیکھ رہے ہیں یہ نیا سٹائل نہیں ہے بلکہ فورم کا ڈیفالٹ سٹائل ہے اور بہت پرانا ہے۔ دراصل اپ گریڈ‌ کے بعد پرابلمز کو ہینڈل کرنے کے لیے میں نے web 2.0 سٹائل ہٹا دیے تھے تاکہ پہلے فورم کا آپریشن سٹیبل ہوجائے اس کے بعد یہ سٹائل دوبارہ شامل کر دیے جائیں گے۔
اس لوگو میں شامل خطاطی شاکرالقادری صاحب نے کسی سوفٹویر، غالبا کلک یا میر عماد، کی مدد سے تیار کی ہے اور کم از کم مجھے یہ اچھی لگتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی " جواب " لکھ کر پیغام لکھیں تو بہت سارے ٹیگ کام نہیں کر رہے، جیسے blink, glint وغیرہ، پیغام کو وسط میں کرنا، دائیں، بائیں، یہ بھی کام نہیں کر رہے، انگریزی فورم میں تمام پیغام دائیں طرف ہو گئے ہیں۔

میرے پاس محفل بہت سست رو ہو گئی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد بھائی میں انگریزی اور سندھی فورم کے سٹائل ٹھیک کر دوں گا۔ بی بی کوڈ کے پرابلم کو بھی میں دیکھتا ہوں۔
فورم کی سپیڈ کو ہم optimize کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ اپنے براؤزر کی cache خالی کرکے دیکھیں، شاید اس سے کچھ فرق پڑ جائے۔
 

خاورچودھری

محفلین
نبیل صاحب!
ناپسندتویہ خط مجھے بھی نہیں،لیکن میری آنکھوں‌کو پہلے والا زیادہ بھلا لگا تھا۔۔۔۔۔۔یہی جمارہے توبھی اچھا ہے۔
 
Top