ہمیں شوق ہوتا تھا پڑھانے کا ایک سکول والوں نے ہم پر احسان کیا ہمیں مدرس رکھ لیا دسویں کی کلاس ہم اردو پڑھانے لگے طالب علموں کو تو ہم مطمعین کر دیتے تھے۔
ایک بار ایک طالب علم نے گستاخی کر دی ہم سے سوال کر دیا سر یہ "خودی "کیا ہوتی ہے۔ہم تو پریشان ہو گے جان چھڑانے کوئ طریقہ نہ آیا تو ہم نے اس طالب علم سے ہڑبڑاہٹ میں سوال پوچھا آپ کے ابو کا کیا نام ہے ؟ بچہ گھبرا سا گیا ہم نے ذرا غصے سے کہا جلدی بتاو بچے نے ڈرتے ڈرتے نام بتایا ہم نے غصے میں کہنا شروع کر دیا آپ کا باپ بڑا لائق تھا تم کیا ہو جس کو خودی کا علم نہیں نالائق کہیں کے اوے الو یہ خودی وہ خودی اسی کو خودی کہتے ہیں نا۔ شرم کرو اب بھی سمجھ آئ کہ نہیں۔بچہ سہمے ہوے جی سر اب آ گئ ہے۔ ہمیں پتا تھے اسے خاک سمجھ آئ ہے لیکن اچھا ہوا کلاس کے سامنے ہماری خودی بچ گئ
 
Top