خود پہ تھوڑی سی مشقت کر لیں، غزل، احمد وصال

احمد وصال

محفلین
خود پہ تھوڑی سی مشقت کرلیں
دکھ نہ چہرے پہ عبارت کر لیں

راس آئی ہے فضا شہر کی جب
یہ ملا حکم کہ ہجرت کر لیں

پھر رہیں گے نہ کسی کام کے بھی
آزمانے کو محبت کر لیں

مانتے ہم بھی ہیں دل کا کہنا
کیسے پھر دل کو نصیحت کرلیں ؟

کس نے ہے ساتھ ہمارا دینا؟
کس لئے نیند کو غارت کرلیں

خواب دفنانے ہیں آنکھوں میں سب
آپ تھوڑی سی شراکت کر لیں

پھر دوا کی بھی ضرورت نہ رہے
وہ جو اک بار عیادت کر لیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ ! بہت خوب احمد وصال صاحب!
میری ناقص رائے میں ان مصرعوں کے لسانی پہلو پر ایک نظر اور ڈال لیں ۔ یہ آپ کی توجہ چاہتے ہیں ۔

خود پہ تھوڑی سی مشقت کرلیں
کس نے ہے ساتھ ہمارا دینا؟
آپ تھوڑی سی شراکت کر لیں
 
آخری تدوین:

تھوڑی رھنمائی فرما دیں ۔۔ نوازش ہوگی
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تھوڑی رھنمائی فرما دیں ۔۔ نوازش ہوگی
خود پہ تھوڑی سی مشقت کرلیں
۔ محاورے کی رو سے خود پر یا کسی چیز پر محنت کی جاتی ہے ۔ لیکن مشقت کا اس طرح استعمال ٹھیک نہیں ۔ کسی چیز کے لئے مشقت اٹھانا یا کرنا ٹھیک ہے ۔

کس نے ہے ساتھ ہمارا دینا؟
یہ فصیح اردو نہیں ۔ پنجاب کے زیرِ اثر اب اردو میں اس طرح کے جملے عام نظر آنے لگے ہیں ۔ لگ تو یہی رہا ہے کہ سو پچاس سال بعد یہ معیاری اردو ہوجائے گا ۔ لیکن تب تک کے لئے درست جملہ یوں ہوگا : ہمارا ساتھ کون دے گا ۔

آپ تھوڑی سی شراکت کر لیں

شرکت کرنا درست ہے ۔ شراکت کرنا نہیں ۔ شعر میں شرکت ہی کا محل ہے ۔
ویسے درست محاورہ (کسی کی) شراکت ہونا ہے، شراکت کرنا نہیں ۔
 
بہت نوازش محترم. ۔۔
آپ نے بہت اچھے انداز میں رھنمائی فرمائی۔۔۔
ان شاء اللہ آئندہ اس بات کا خیال رکھوں گا
 
زویا شیخ

محفلین
خود پہ تھوڑی سی مشقت کرلیں
دکھ نہ چہرے پہ عبارت کر لیں

راس آئی ہے فضا شہر کی جب
یہ ملا حکم کہ ہجرت کر لیں

پھر رہیں گے نہ کسی کام کے بھی
آزمانے کو محبت کر لیں

مانتے ہم بھی ہیں دل کا کہنا
کیسے پھر دل کو نصیحت کرلیں ؟

کس نے ہے ساتھ ہمارا دینا؟
کس لئے نیند کو غارت کرلیں

خواب دفنانے ہیں آنکھوں میں سب
آپ تھوڑی سی شراکت کر لیں

پھر دوا کی بھی ضرورت نہ رہے
وہ جو اک بار عیادت کر لیں
واااہ واااہ
 
Top