اپنا اپنا نظریہ ہے برادرم۔ میرا ماننا یہ ہے کہ اگر کسی نے جائز حد تک اشتہارات لگا رکھے ہیں تو اس کو بلاک کرنا ایسا ہی ہے جیسے رفاہ عامہ کے لئے لگائے گئے ہینڈ پمپ سے پانی استعمال کرنا اور اس کے پاس رکھے تعاون کے صندوق پر کپڑا ڈال دینا۔ بہت سارے لوگ انٹرنیٹ پر مفید معلومات تیار کرنے میں اپنا قیمتی وقت اور اس کی فراہمی میں ہوستنگ وغیرہ کے مصارف صلائے عام کر دیتے ہیں۔ اب اگر وہ اس سے تھوڑی سی رقم بنانا چاہیں تو یہ ان کا جائز حق ہے۔ واضح رہے کہ ہم نے "جائز حد تک" اشتہارات کی وکالت کی ہے ورنہ حد سے زیادہ اشتہارات، کنٹینٹ کے ساتھ مل کر دھوکہ دینے والے اشتہارات اور بیہودہ اشتہارات یقیناً پبلشر کی جانب سے صرفین پر ظلم ہیں۔