محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
دوستو! آج ہمارے لیے خوشی کا دن ہے کہ آج ہمیں سند پسندیدگی دینے والے محفلین کی تعداد پانچ ہزار ہوگئی۔ قطع نظر اس کے کہ ہم نے کتنے مراسلے تحریر کیے، ہم نے پانچ ہزار دوستوں کو خوش کردیا ، یہ ہمارے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم نے جو کچھ بھی لکھا وہ اس قابل تو نہیں تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں پسندیدگیاں وصول کرتے ( ہمیں اس وقت وہ بڑھیا یاد آرہی ہے جو حضرت یوسف کو خریدنے کے لیے سوت کی رسی لے کر گئی تھی۔ جو کچھ اس کے پاس تھا ، گو اس قدرحقیر تھا ، پھر بھی اس کی جمع پونجی یہی رسی تھی ، جس کے عوض وہ حضرت یوسف کو خریدنا چاہتی تھی) کہ ہمارے پاس بھی جمع پونجی یہی چند مراسلے ہیں۔ ان کی قدر و قیمت کچھ ہمیں جانتے ہیں کہ ہمارے دل کے ٹکڑے ہیں، لیکن محفل میں پیش کرنے کے ہرگز قابل نہ تھے۔ یہ تو محفلین کی نظر کا حسن تھا جو ہمارے لیے پسندیدگی بن گیا۔ لہٰذا آج تمام تعریف ، پسندیدگی ، دوستانہ اور زبردست کے خوبصورت ٹیگ تما م محفلین کے لیے۔ خوش رہیے۔