تعارف خوش آمدید جناب عبدالجبار صاحب

شمشاد

لائبریرین
جناب عبدالجبار صاحب آپ اس محفل کے نئے رکن ہیں۔ میں آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید ہے آپ اس محفل کے لیے ایک گرانقدر رکن ثابت ہوں گے جس کا ثبوت آپ آتے ہی شاعری کے مختلف زمروں پر دے چکے ہیں۔

اس دوران ذرا آپ اپنا تعارف تو دیں تا کہ اراکینِ محفل آپ کے متعلق جان سکیں اور گپ شپ لگانے میں آسانی رہے۔
 

عبدالجبار

محفلین
السلام و علیکم!

شمشاد صاحب! خوش آمدید کہنے کا بہت شکریہ۔

میرا پورا نام ۔۔ عبدالجبار

عمر ۔۔ 26 سال

شہر ۔۔ فیصل آباد

مشاغل ۔۔ شاعری، انٹرنیٹ، مطالعہءِ کُتب

مزید میرے بارے کچھ جاننا ہو تو بندہ حاضر ہے، آپ کے سوالات کا انتظار رہے گا۔

کل ہی محفل کا رکن بنا ہوں، اچھا لگا۔ لیکن ابھی اجنبیت سی محسوس ہو رہی ہے لیکن اُمید ہے کہ آہستہ آہستہ آپ لوگوں میں گُھل مِل جاؤں گا، اور آپ بھی مجھے اجنبیت محسوس نہیں‌ہونے دیں‌گے۔

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اجنبیت بس کچھ ہی دنوں کی بات ہے۔ اصل میں رمضان شریف کی وجہ سے محفل کچھ ٹھنڈی ہے۔

سوال جواب ہوتے رہیں گے۔

فی الحال یہ بتا دیں :

کتنے بھائی بہن ہیں اور آپ کا نمبر

شادی تو ابھی تک کی نہیں ہو گی (اچھا ہے جتنا عرصہ بچے رہیں)

فیصل آباد میں اتنی گرمی کیوں پڑتی ہے؟

اس محفل کو مزید بہتر کرنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟
 

F@rzana

محفلین
خوش آمدید محترم عبدالجبار

ماہ رمضان کی مبارک بھی، دعاؤں میں سب کو یاد رکھیئے گا،

آپ کو یقینا یہ محفل اپنا بنالے گی۔
 

عبدالجبار

محفلین
شمشاد نے کہا:
یہ اجنبیت بس کچھ ہی دنوں کی بات ہے۔ اصل میں رمضان شریف کی وجہ سے محفل کچھ ٹھنڈی ہے۔

سوال جواب ہوتے رہیں گے۔

فی الحال یہ بتا دیں :

کتنے بھائی بہن ہیں اور آپ کا نمبر

شادی تو ابھی تک کی نہیں ہو گی (اچھا ہے جتنا عرصہ بچے رہیں)

فیصل آباد میں اتنی گرمی کیوں پڑتی ہے؟

اس محفل کو مزید بہتر کرنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟


ہم ماشاءاللہ پانچ بہن بھائی ہیں اور میرا آخری نمبر ہے۔

باقی سب کی لکھی گئی لیکن میں شادی سے ابھی بچا ہوا ہوں :)

فیصل آباد میں واقعی آج کل کافی گرمی ہے۔ کیوں ہے؟ کیا خبر :?


ابھی تو آیا ہوں، بحرحال اس محفل کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسے وقت دے سکتا ہوں۔ بعدازاں آپ کو لگے کہ میں کسی ذمہ داری کا اہل ہوں تو مجھے محفل کے لئے کچھ کرنے میں خوشی محسوس ہو گی۔

ویسے میں تین دن بعد 10 دنوں کے لئے غائب ہو جاؤں گا کہ مجھے مسنون اعتکاف کرنا ہے۔ عید کے بعد ان شاءاللہ محفل کو ضرور وقت دوں گا۔

کیوں کہ

جمی ہے محفلِ احباب یہ گھڑیاں غنیمت ہیں
خدا شاہد یہ لمحے بار بار آیا نہیں‌کرتے​
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عبد الجبار۔ آپ کا نام ہماری اردو فورم میں دیکھا تھا اور شاعری کے تانوں بانوں کو پڑھا بھی تھا۔ خوشی ہوئ کہ یہاں بھی آ گئے ہیں۔ اب جلد ہی یہاں کے اپنے بننے کی سمت پیش رفت تو ہو ہی گئ ہے۔
 

عبدالجبار

محفلین
السلام و علیکم!

شکریہ! تو قیر بھائی!

مجھے بھی خوشی ہوئی! :)

میں کافی دنوں بعد حاضر ہوا ہوں، جیسا کہ میں بتا کر گیا تھا کے مجھے اعتکاف کرنا ہے، سو 10 دن چھٹی کروں گا، لیکن کیا ہوا کہ اعتکاف کے بعد 3 دن عید اور پھر مجھے ایک بہت پرانے دوست کے بھرپور اسرار پر اُس کے ہاں میر پور (آزاد کشمیر) جانا پڑا۔ اور کل ہی واپس آیا ہوں۔ اس وجہ سے 10 کے 20 - 22 دن لگ گئے۔ نیا نیا ہوں سو اُمید کرتا ہوں کہ 10 اضافی چُھٹیوں کا جرمانہ شرمانہ نہیں دینا پڑے گا۔ :oops:

ان شااللہ اب آنی جانی لگی رہے گی۔ :)

والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
بالکل درست کہا عبدالجبار، کوئی جرمانہ شرمانہ نہیں ہے، بس اتنے دن کی غیر حاضری کی کسر نکال دیں‌ (فعال شمولیت کے ذریعے)، وہی بہت ہے
 

عبدالجبار

محفلین
ہاں لگا تو ہوا ہوں، جو بن پڑا کروں‌گا۔ :)

لیکن 20 دن کا کام ایک دن میں تھوڑی ناں ہوتا ہے۔ :?

پھر بھی۔۔۔۔۔۔۔
 
Top