تعارف خوش آمدید حیدرآبادی

الف عین

لائبریرین
بھائی حیدرآبادی نے آتے ہی اچھا ہنگامہ پیدا کیا ہو۔ چلیے انھیں خوش آمدید کہا جائے۔
پہلے میں ہی ۔ جو ایک نان ریزیڈینٹ حیدرآبادی ہے، خوش آمدید کہتا ہوں۔ اگرچہ میں خود کو ہندوستانی کہتا ہوں کہ حیدر آباد میں مستقلاً رہائش پذیر ہونے کے باوجود نہ میرا خمیر یہاں کا ہے نہ افزائش۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی آپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہہ دیتا ہوں، لیکن وہ خود سے ہیں کہاں اور کیا ہنگامہ کیا ہے انہوں نے؟
 

حیدرآبادی

محفلین
میرا تعارف

السلام علیکم !
شکریہ آپ لوگاں کا۔
میں نیٹ یا اردو فورمز کے لئے نیا نہیں ہوں ۔ کچھ عرصے اردوستان سے وابستہ رہا ہوں۔ اردوستان کی اپ گریڈنگ کے ٹائم سارا ڈاٹا ختم ہوا تو اس میں درج میری کاوشیں بھی ضائع ہو گئیں۔
کچھ مہینے قبل میرے ایک پڑوسی نے اردومحفل سے روشناس کرایا تھا۔ میں وزٹ تو کرتا رہا ہوں۔ لیکن اردو یونیکوڈ سے دلچسپی نئی ہونے کی وجہ باقاعدہ یاں شرکت نئی کی۔
اب انشاءاللہ آتا رہوں گا اور جو میرے پاس انپیج فائلاں ہیں ان کو یونیکوڈ میں تبدیل کرنے کا کوئی طریقہ بتا دیں بھائی لوگ۔

ہندوستانی ادیب و شاعراں بالخصوص حیدرآبادیوں کا ادبی اثاثہ میرے پاس بہت زیادہ ہے کچھ انپیج میں اور زیادہ کاغذی صورت میں۔ ان کو بطور لائیبریری محفوظ کرنے کے لیے میں نے حیدرآباد کی کئی اہم ادبی شخصیات سے رابطہ کر رکھا ہے ، امید ہے ان سے بھی تعاون ملیگا۔
 

حیدرآبادی

محفلین
شمشاد نے کہا:
میں بھی آپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہہ دیتا ہوں، لیکن وہ خود سے ہیں کہاں اور کیا ہنگامہ کیا ہے انہوں نے؟
میرا ہنگامہ شاید یہ ہو کہ میں نے محفل پر اپنی آمد کے پہلے ہی دن پانچ دھاگے لگا دئے ۔
کہیں یہ معیوب بات تو نہیں آپ لوگاں کے نزدیک؟ :roll:
 

بدتمیز

محفلین
نہیں معیوب باتاں میں دھاگے کھولنا شامل نہیں ہاں دھاگے “الجھانا“ ضرور ہے۔ :twisted: خوش آمدید ویسے اچار کس حیدر آباد کے مشہور ہیں؟ ہمارے یا آپکے؟
 

الف عین

لائبریرین
کیا میں نے ربط نہیں دیا تھا کنورٹر کا۔
اور مجھ سے ربط رکھیں تو بہت کام آئے گا۔ میں خود تلاش میں ہوں کسی کیجو میرا ساتھ دے سکے لائبریری کے میرے ذاتی پلیٹ فارم میں۔ مجھے ذ پ کریں یا ای میل۔
 
Top