تعارف خوش آمدید - غالب ایاز

محمداحمد

لائبریرین
سنا ہے شہر کی بنیاد اُس نے ڈالی تھی
جو شخص کل مری بستی میں بے امان ملا


یہ خوبصورت شعر غالب ایاز صاحب کا ہے ،
غالب ایاز نے حال ہی میں اردو محفل میں شمولیت اختیار کی ہے۔


ہم انہیں محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

غالب صاحب سے درخواست ہے کہ وہ اپنا تعارف پیش کریں۔


 

مغزل

محفلین
ایک صف میں کھڑے ہوگئے غالب اور ایاز

غالب ایاز کو صمیمِ قلب سے خوش آمدید
سفرِنطق و سخن میں ہمسفری کا شرف عطا کرنے کا شکریہ
امید ہے ہمیں آپ کے زادِ سفر سے کھانے کو میسر آتا رہے گا۔
مگر آپ پرواہ تو نہ کیجئے گا کہ آپ جانتے ہیں اس پوٹلی
سے کچھ کم نہیں ہوتا۔

شکم سیری کی تمنا لیے
من ہماں خاکم کہ ہستم
م۔م۔مغل
 

Ghalib Ayaz

محفلین
شکریہ افضل صاحب - اس کرم فرمائ کا - اب آپ لوگوں نے میرا اتنا شاندار ا ستقبال کر ہی دیا ہے تو مایوسی کا سامنا بھی کرنے کے لیے تیّار رہےء :)
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید غالب ایاز صاحب، اور انتہائی خوشی کی بات یہ کہ ایک اور خوبصورت شاعر ہماری اس محفل کا حصہ بنے ہیں۔

کتنی آباد ہیں کمیں گاہیں
لُٹ گئی خانقاہ! یا اللہ

کیا خوبصورت شعر ہے آپ کا، لا جواب۔

احمد صاحب آپ کا بھی بہت شکریہ "شریکِ غالب" کو شریکِ محفل بنانے کیلیئے :)، نوازش آپکی محترم!
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید غالب ایّاز صاحب - آج میں محفل میں آیا تو بڑی خوشگوار حیرت ہوئی کہ آپ نے آتے ہی مجھے دوستی کی دعوت دے ڈالی - بہت شکریہ قبلہ :) ہمیں تو ہوئی مدت کہ غالب کے پروانوں میں سے ہیں - سو آپ کے بھی ہوگئے - :)
 

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ افضل صاحب - اس کرم فرمائ کا - اب آپ لوگوں نے میرا اتنا شاندار ا ستقبال کر ہی دیا ہے تو مایوسی کا سامنا بھی کرنے کے لیے تیّار رہےء :)

غالب صاحب! خیر مقدم تو یہاں سب کا ہی بہت عمدہ ہوتا ہے اور رہی بات مایوسی کی تو جناب مایوسی تو یوں بھی کفر ہے۔ بس آپ اپنا تعارف پیش کیجے۔ اور کچھ کلام بھی سنایئے۔
 

امکانات

محفلین
سنا ہے شہر کی بنیاد اُس نے ڈالی تھی
جو شخص کل مری بستی میں بے امان ملا


یہ خوبصورت شعر غالب ایاز صاحب کا ہے ،
غالب ایاز نے حال ہی میں اردو محفل میں شمولیت اختیار کی ہے۔


ہم انہیں محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

غالب صاحب سے درخواست ہے کہ وہ اپنا تعارف پیش کریں۔



جناب قبلہ غالب ایاز صاحب اردو کی محفل پر خوش امدید
 
Top