ابن سعید
خادم
احباب کو علم ہو گا کہ کچھ عرصہ قبل ہماری غ۔ن۔غ بٹیا رانی ہم سے ناراض ہو کر محفل اور محفلین کو اللہ حافظ کہہ گئی تھیں۔ یہ ناراضگی کچھ ایسی نہ تھی کہ آپ لوگ سوچیں کہ ناراض کس بات پر ہوئیں، بس ان کا خیال تھا کہ ان کے بھیا جانی اب ان کو محفل میں زیادہ توجہ نہیں دیتے۔ اس دوران ہم نے اپنی دلاری بٹیا کو بے انتہا یاد کیا۔ کئی دفعہ آوازیں دیں، مغزل بھائی کی معرفت پیغامات بھجوائے لیکن کچھ تو ناراضگی ایسی تھی، کچھ ان کی مصروفیات اور کچھ ان دونوں کی خرابی صحت آڑے آئی اور اب تک ان کی واپسی ممکن نہ ہو سکی۔ اب جب کہ بٹیا رانی کی ناراضگی کو تین ماہ ہونے کو آئے ہیں تو کل ہم نے جمعہ کی نماز کے بعد سوچاکہ ہماری سزا کی مدت اب مختصر ہو جانی چاہیے۔ غزل بٹیا اور مغزل بھائی کی کم آمد سے ہر محفلین کو قلق ہوا ہے اور اس سارے معاملے کی ذمہ داری ہم پر ہے اس لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ یہ لڑی اس امید میں شروع کر رہے ہیں کہ کسی طور مغزل بھائی یا غزل بٹیا کی رسائی اس لڑی تک ہو جائے گی (اگر وہ لاگن ہوئے بغیر محفل گردی کرتے ہوں) یا کوئی ان کو اس کا ربط پہونچا دے گا تو ان کی واپسی پکی سمجھیں!
اب جلدی سے محفل میں واپس آ جائیں دونوں لوگ، یہ بھائی کا مان، استدعا، خواہش، حکم سب کچھ ہے!
اب جلدی سے محفل میں واپس آ جائیں دونوں لوگ، یہ بھائی کا مان، استدعا، خواہش، حکم سب کچھ ہے!