خوش آمدید ٹیسٹ کرکٹ (پاکستان بمقابلہ سری لنکا )

دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی پاک سر زمین پر واپسی۔
پہلا ٹیسٹ راول پنڈی میں جاری۔


لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لنکا 36/0
13 اوورز
 
لنچ ڈے 1
89/0
اوورز 26

لنکا کو اچھا آغاز مل گیا ہے۔
لائن اپ بھی خاصی مضبوط ہے، شاہینو نے اسپنر کھیلانے کا تکلف بھی نہیں کیا۔ اگر لنکا شاہنیت نہ دکھائے تو اچھا ٹوٹل جڑ سکتی ہے۔
 
:(o_O

Screenshot-20191211-120506-2.png
 
بارش کے بعد میچ شروع ہوا 10 اعشاریہ 3 اوورز کا کھیل ہوا تو Bad Light کے کارن پھر روک دیا گیا۔

لنکا 263/6
86 اعشاریہ 3 اوورز

انضی بھائی نے ایک دفعہ فرمایا تھا کہ پاکستان میں میچز 6 دن کے کر دیے جائیں فی دن 75 اوورز کے حساب سے۔
 
انضی بھائی نے ایک دفعہ فرمایا تھا کہ پاکستان میں میچز 6 دن کے کر دیے جائیں فی دن 75 اوورز کے حساب سے۔

عارف کریم بھائی یہ مذاقاً نہیں کہا۔ انضی بھائی نے سیرئسلی یہ تجویز پیش کی تھی اور جس پر غور و فکر بھی ہوا تھا۔ چونکہ پاکستان میں کرکٹ کا جو سیزن ہے اسمیں ہمارے ہاں بیڈ لائٹ آڑے آتی ہے۔
اسی چکر میں شاہنو نے 19 سال قبل کراتشی میں مہمان نوازی کے چکر میں گوروں سے 35 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر سیریز ہاری تھی


A win in the dark

مثلاً اس میچ کا ٹائمنگز یوں
پہلا سیشن 9:45 - 11:45
لنچ بریک 40 منٹ
دوسرا سیشن 12:35 - 14:35
ٹی بریک 20 منٹ
تیسرا سیشن 14:55 - 17:00



راولپنڈی میں غروب آفتاب 5:01
اور سردیوں میں تو سورج بعد از عصر ہی غائب ہو جاتا ہے اس پر پہلے دھند اور اب سموگ۔ صبح دیکھا جائے تو 9:30 سے پہلے میچ شروع کرنا بھی ممکن نہیں دکھائی پڑتا۔۔

Inzamam renews call for six-day Tests
 
عابد علی کی ایک روزہ کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو میں سینچری
یوں وہ پہلے کرکٹر بن گئے جنہوں نے دونوں فارمیٹ کے ڈیبیو میں سینچری جڑ رکھی ہے۔
 
دوسرا ٹیسٹ کراتشی میں جاری

پاکستان 172/6
52 اعشاریہ 2 اوورز

شاہین کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ لیا۔۔۔

لگتا ہے انڈیا بمقابلہ پاکستان 2005 ٹیسٹ کی یادیں تازہ ہوں گی۔۔۔
 
دوسرا دن دوسرے سیشن کا کھیل جاری

پاکستان 191 آل آؤٹ
لنکا 220/7

لیڈ بائے 29 رنز ۔۔

چندی مل اور پریرا کی پارٹنر شپ آہستہ آہستہ میچ کو لنکا کی سمت سرکا رہی تاہم ہنوز حالات مناسب ہی ہیں۔۔
 
Top