خوش ہو اے دنیا کہ اک اچھی خبر لے آئے ہیں - کُمار پاشی

کاشفی

محفلین
غزل
(کُمار پاشی)

خوش ہو اے دنیا کہ اک اچھی خبر لے آئے ہیں
سب غموں کو ہم منا کر اپنے گھر لے آئے ہیں

اس قدر محفوظ گوشہ اس زمیں پر اب کہاں
ہم اٹھا کر دشت میں دیوار و دَر لے آئے ہیں

سنسناتے آسماں میں ان پہ کیا گزری نہ پوچھ
آنے والے خون میں تر بال و پر لے آئے ہیں

دیکھتا ہوں دشمنوں کا ایک لشکر ہر طرف
کس جگہ مجھ کو یہ میرے ہم سفر لے آئے ہیں

میں‌کہ تاریکی کا دشمن میں اندھیروں کا حریف
اس لیے مجھ کو ادھر اہلِ نظر لے آئے ہیں
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ کاشفی۔ یہ غزل کہاں سے ملی۔ ہمارے مرحوم دوست اچھے شاعر تھے۔ بانی کے یار غار بھی تھے۔ تین چار سال پہلے ہی انتقال ہو چکا۔
 
کاشفی

محفلین
شکریہ کاشفی۔ یہ غزل کہاں سے ملی۔ ہمارے مرحوم دوست اچھے شاعر تھے۔ بانی کے یار غار بھی تھے۔ تین چار سال پہلے ہی انتقال ہو چکا۔

کزن کی ڈائری سے ملی ہے بابا جانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔:) اور کزن کو میرے خیال میں دیدہ ور سے شاید۔۔۔۔۔۔ کزن سے پوچھنا مشکل ہے کہ اس نے یہ غزل کہاں سے لی ہے۔۔۔۔کیوں کہ اُسکی ڈائری میں نے بغیر اجازت پڑھ رہا ہوں۔ :grin: ۔۔۔ اگر اُنہیں معلوم ہوگیا تو وہ مجھے جان سے مار کر کچومڑ بنا دیں گی۔۔۔ :noxxx: ۔۔ سوری
 
مغزل

محفلین
شکریہ کاشفی بھائی ، بہت خوب کلام ’’ چوری ‘‘ کر کے پیش کیا ہے ، میرے خیال یہ میں یہ ” چوری ’’ جائز ہے۔
ویسے میں یہ غزل شاید اوور اردو پر پڑھ چکا ہوں۔ بہت کمال کا کلام ہے ، مزید کا انتظار ہے ، بہت بہت شکریہ
 
م م مغل بھائی آپ جیسے اعلی پائے کے شاعر حضرات کی طرف سے حوصلہ افزائی کے لیئے بیحد ممنون ہوں۔۔۔۔۔ شکریہ بہت بہت۔۔خوش رہیں اور جیتے رہیں۔۔۔
 
مغزل

محفلین
واہ یعنی کل کلاں آپ ہمارا نام بھی تھانے میں دیں گے کہ ہماری چوری پر مغل نے حوصلہ افزائی کی تھی ۔ ہاہاہا۔
 
کاشفی

محفلین
واہ یعنی کل کلاں آپ ہمارا نام بھی تھانے میں دیں گے کہ ہماری چوری پر مغل نے حوصلہ افزائی کی تھی ۔ ہاہاہا۔

آپ اتنی جلدی سمجھ گئے ۔۔۔:biggrin: ۔۔۔ میں تو لکھنے کے بعد بھی نہیں سمجھ پایا تھا کہ لکھا کیا ہے میں نے۔۔۔:noxxx: ۔۔۔ بہت خوب م م مغل بھائی۔۔جیتے رہیں‌اور اسی طرح خوش و خرم رہیں۔۔آمین۔۔
 
Top