ڈاکٹر مشاہد رضوی
لائبریرین
خوف ِ خدا عزوجل میں بہنے والے آنسو
ایک شخص نے تاجدارِ رسالت،شہنشاہِ نبوت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کی:'' یارسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم !میں کس چیز کے ذریعے جہنم سے نجات پاسکتاہوں؟'' فرمایا:'' اپنی آنکھوں کے آنسوؤں سے۔'' عرض کی: ''میں اپنی آنکھوں کے آنسوؤں کے ذریعے جہنم سے نجات کیسے پاؤں گا؟ '' فرمایا :
''ان دونوں کے آنسوؤں کو اللہ عزوجل کے خوف سے بہاؤ کیونکہ جو آنکھ اللہ عزوجل کے خوف سے روئے اسے جہنم کا عذاب نہیں ہوگا ۔''
''ان دونوں کے آنسوؤں کو اللہ عزوجل کے خوف سے بہاؤ کیونکہ جو آنکھ اللہ عزوجل کے خوف سے روئے اسے جہنم کا عذاب نہیں ہوگا ۔''
(الترغیب و التر ھیب ، کتاب التوبۃ والزھد ،الترغیب فی البکاء،الحدیث ۹،ج ۴،ص۹۸بتصرّف )