نیرنگ خیال

لائبریرین
آج ہم نے پسندیدہ کلام میں اس کو تلاشنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ ابھی تک یہ مشہور زمانہ شاعری اس زمرے کا حصہ نہیں بنی۔


ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا

خاک صحرا پہ جمے یا کف قاتل پہ جمے
فرقِ انصاف پہ یا پائے سلاسل پہ جمے
تیغ بیداد پہ، یا لاشۂ بسمل پہ جمے
خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا

لاکھ بیٹھے کوئی چھپ چھپ کے کمیں گاہوں میں
خون خود دیتا ہے جلادوں‌کے مسکن کا سراغ
سازشیں لاکھ اوڑھاتی رہیں ظلمت کا نقاب
لے کے ہر بوند نکلتی ہے ہتھیلی پہ چراغ

ظلم کی قسمتِ ناکارہ و رسواسے کہو
جبر کی حکمتِ پرکارکے ایماسے کہو
محملِ مجلسِ اقوام کی لیلیٰ سے کہو
خون دیوانہ ہے ‘ دامن پہ لپک سکتا ہے
شعلہء تند ہے ‘خرمن پہ لپک سکتا ہے

تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا
آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے
کہیں شعلہ، کہیں نعرہ، کہیں پتھر بن کر
خون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں‌سے
سر اٹھاتا ہے تو دبتا نہیں آئینوں‌ سے

ظلم کی بات ہی کیا، ظلم کی اوقات ہی کیا
ظلم بس ظلم ہے آغاز سے انجام تلک
خون پھر خون ہے، سو شکل بدل سکتا ہے
ایسی شکلیں کہ مٹاؤ تو مٹائے نہ بنے
ایسے شعلے کہ بجھاؤ تو بجھائے نہ بنے
ایسے نعرے کہ دباؤ تو دبائے نہ بنے​
 
آخری تدوین:

مہ جبین

محفلین
ظلم کی بات ہی کیا، ظلم کی اوقات ہی کیا
ظلم بس ظلم ہے آغاز سے انجام تلک
خون پھر خون ہے، سو شکل بدل سکتا ہے
ایسی شکلیں کہ مٹاؤ تو مٹائے نہ بنے
ایسے شعلے کہ بجھاؤ تو بجھائے نہ بنے
ایسے نعرے کہ دباؤ تو دبائے نہ بنے
واہ واہ کیا بات ہے​
ان وحشی درندوں کے نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انسانیت سے پیار کرنے والوں کا پیغام​
نیرنگ خیال یہ ولولہ انگیز نظم پڑھ کر جسم میں خون کی گردش تیز ہوگئی​
اب بم دھماکوں کے افسوسناک سلسلوں کا آغاز ہوگیا ہے​
اللہ سب کی جان مال عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ظلم کی بات ہی کیا، ظلم کی اوقات ہی کیا
ظلم بس ظلم ہے آغاز سے انجام تلک​
خون پھر خون ہے، سو شکل بدل سکتا ہے​
ایسی شکلیں کہ مٹاؤ تو مٹائے نہ بنے​
ایسے شعلے کہ بجھاؤ تو بجھائے نہ بنے​
ایسے نعرے کہ دباؤ تو دبائے نہ بنے​

واہ واہ کیا بات ہے​
ان وحشی درندوں کے نام ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ انسانیت سے پیار کرنے والوں کا پیغام​
نیرنگ خیال یہ ولولہ انگیز نظم پڑھ کر جسم میں خون کی گردش تیز ہوگئی​
اب بم دھماکوں کے افسوسناک سلسلوں کا آغاز ہوگیا ہے​
اللہ سب کی جان مال عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے​
اپیا اب میں یہاں ساحر کا کافی کلام شریک کروں گا۔۔۔ ایسا کلام مجھے بہت پسند ہے۔۔ جیسے میرے گیت، خون پھر خون اور شکست ہوگیا تیرا فسوں زیبائی۔۔۔ ساحر نے بہت کمال لکھا ہے اس ضمن میں۔۔ :) اب جون ایلیاء کے ساتھ ساتھ یہ بھی شریک ہوا کرے گا۔۔ :)

بقول مہ جبین آنی

ہر مصرے کو "زبردست" کی ریٹنگ دینے کو دل کر رہا ہے:daydreaming:
محسن اس کا یہ والا مصرعہ "خون پھر خون ہے بہتا ہے تو جم جائے گا" تو ضرب المثل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ :)
بہت شکریہ :)

واہ واہ
بہت ہی خوب شیئرنگ نینی
:bighug:
:bighug: باباجی بہت بہت شکریہ :)
 
لے کے ہر بوند نکلتی ہے ہتھیلی پہ چراغ
اس کے بعد یہ قطعہ ره گیا ہے

ظلم کی قسمتِ ناکارہ و رسواسے کہو

جبر کی حکمتِ پرکارکے ایماسے کہو

محملِ مجلسِ اقوام کی لیلیٰ سے کہو

خون دیوانہ ہے ‘ دامن پہ لپک سکتا ہے

شعلہء تند ہے ‘خرمن پہ لپک سکتا ہے ۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس کے بعد یہ قطعہ ره گیا ہے

ظلم کی قسمتِ ناکارہ و رسواسے کہو

جبر کی حکمتِ پرکارکے ایماسے کہو

محملِ مجلسِ اقوام کی لیلیٰ سے کہو

خون دیوانہ ہے ‘ دامن پہ لپک سکتا ہے

شعلہء تند ہے ‘خرمن پہ لپک سکتا ہے ۔
اب نہیں رہا۔
شکریہ :)
 

سین خے

محفلین
ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا

لاکھ بیٹھے کوئی چھپ چھپ کے کمیں گاہوں میں
خون خود دیتا ہے جلادوں‌کے مسکن کا سراغ

تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا
آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے
کہیں شعلہ، کہیں نعرہ، کہیں پتھر بن کر
خون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں‌سے
سر اٹھاتا ہے تو دبتا نہیں آئینوں‌ سے

ظلم کی بات ہی کیا، ظلم کی اوقات ہی کیا
ظلم بس ظلم ہے آغاز سے انجام تلک

واہ! ایک ایک مصرعہ شاندار ہے۔ شریک کرنے کے لئے بہت شکریہ ذوالقرنین بھائی :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا

لاکھ بیٹھے کوئی چھپ چھپ کے کمیں گاہوں میں
خون خود دیتا ہے جلادوں‌کے مسکن کا سراغ

تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا
آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے
کہیں شعلہ، کہیں نعرہ، کہیں پتھر بن کر
خون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں‌سے
سر اٹھاتا ہے تو دبتا نہیں آئینوں‌ سے

ظلم کی بات ہی کیا، ظلم کی اوقات ہی کیا
ظلم بس ظلم ہے آغاز سے انجام تلک

واہ! ایک ایک مصرعہ شاندار ہے۔ شریک کرنے کے لئے بہت شکریہ ذوالقرنین بھائی :)
انتخاب کو پسند کرنے پر شکرگزار ہوں۔
 
Top