ایک وقت تھا جب انسان کی شخصیت پہچاننے کےلئے نجومیوں سے رجوع کرنا پڑتا تھا اور اس مقصد کیلئے بھاری فیس ادا کرنا پڑتی تھی لیکن بدلتے وقت نے انسان کے خیالات میں تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ اسے سائنسی ترقی کی جانب بھی گامزن کر دیا ہے ۔ جس کی بدولت وہ آج مختلف انداز میں اپنے بارے میں جان لیتا ہے ۔ جی ہاں ! اب شخصیت کی خصوصیات ستاروں کے علاوہ انسان کی جین اور خون کے گروپ کی بدولت بھی معلوم کی جا سکتی ہیں ۔ اس مضمون میں بھی انسان کے خون کے گروپ کی اس کی شخصیت پر اثرات کے حوالے سے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ جو کہ جاپان میں ہونے والی تحقیق کی روشنی میں تیار کی گئی ہیں ۔
دنیا میں بسنے والے افراد میں چار قسم کے بلڈ گروپ پائے جاتے ہیں اور ہر گروپ کے حامل افراد مختلف خصوصیات رکھتے ہیں آئیے دیکھیے کہ یہ خصوصیات کیا ہیں ؟ ۔
گروپ اے ( Cool)
دنیا بھر میں اس گروپ سے متعلقہ 34 فیصد افراد اے پازیٹو اور 6 اے نیگیٹو بلڈ گروپ رکھتے ہیں ۔
یہ لوگ فرمابردار، محتاط، ایماندار، مخلص، جذباتی، ہمدرد، ہونے کے ساتھ ساتھ تھوڑے بہت نروس اور شرمیلے قسم کے ہوتے ہیں ۔ لوگوں کی رائے کے بارے میں حساس ہوتے ہیں ۔ ہمیشہ قواعد کی پابندی کرتے ہیں ۔ ان کے نزدیک رشتے استوار کر اہم ہوتاہے ۔ کم گو ہونے کی وجہ سے اور شرمیلی طبیعت کے کے یہ لوگ ، لوگوں کے ہجوم سے گھبراتے ہیں لیکن ٹیم ورک میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں ۔ ایسے لوگ ، شاعر، لائبریرین، کمپیوٹرانجینئر، ایکٹر اور اچھے مصنف بن سکتے ہیں ۔
گروہ بی (Active)
دنیا بھر میں B گروپ کے حامل افراد میں تقریباََ 9 فیصد لوگ بی پازیٹو اور 2 فیصد افراد بی نیگیٹو ہیں ۔ یہ لوگ خوش مزاج ، مثبت سوچ رکھنے والے حساس شخصیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن غیر منظم اور لاپرواہ بھی ہوتے ہیں ۔ ان میں عام لوگوں کی نسبت پھرتیلا پن زیادہ ہوتا ہے ۔ یہ لوگ شور پیدا کرتے ہیں اور مطلب پرست بھی ہوتے ہیں ۔ ان میں منزل کو پانے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔ یہ لوگ ٹیم کے ممبر کی حیثیت سے زیادہ موثر ثابت نہیں ہوتے بلکہ اپنی الگ انفرادیت رکھتے ہیں ۔ صرف اپنے لئے کام کرتے ہیں ۔ مضبوط شخصیت کے حامل یہ افراد من چلے اور اپنی مرضی کرنے والے ہوتے ہیں اور انفرادی کاموں کو ترجیح دیتے ہیں ۔ یہ لوگ اچھے جاسوس، سیکریٹری، گالف کے کھلاڑی ، اور کک بن سکتے ہیں ۔