خوں ریز کرشمہ ناز ستم، غمزوں کی جھکاوٹ ویسی ہی ۔ چھایا گنگولی

فاتح

لائبریرین

خوں ریز کرشمہ ناز ستم، غمزوں کی جھُکاوٹ ویسی ہی
پلکوں کی جھپَک، پُتلی کی پھِرَٹ، سُرمے کی گھُلاوٹ ویسی ہی

بے درد، ستم گر، بے پرواہ، بے کل، چنچل، چٹخیلی سی
دل سخت قیامت پتھر سا اور باتیں نرم رسیلی سی

چہرے پر حُسن کی گرمی سے ہر آن چمکتے موتی سے
خوش رنگ پسینے کی بُوندیں سو بار جھَمکتے موتی سی
(نظیر اکبر آبادی)
 
محسن حجازی

محفلین
خوں ریز کرشمہ ناز ستم۔۔۔ کیا کہنے حضور ہمارے پردہ تخیل پر بھی اک ایسا ہی عکس تو ہے۔
غمزہ کسے کہتے ہیں؟ غمزوں کی جھکاوٹ؟
 
فاتح

لائبریرین
خوں ریز کرشمہ ناز ستم۔۔۔ کیا کہنے حضور ہمارے پردہ تخیل پر بھی اک ایسا ہی عکس تو ہے۔
غمزہ کسے کہتے ہیں؟ غمزوں کی جھکاوٹ؟
حضور! اس عکس کو پردۂ تخیل سے سینۂ قرطاس پر منتقل کیجیے تو ہم بھی داد دہندگان میں شامل ہو سکیں۔:laughing:
یہ بھی اندازِ سخن ہے کہ جفا کو تیری
غمزہ و عشوہ و انداز و ادا کہتے;)
جھکاوٹ : جھکاؤ
 
حضور اللہ آپکو پیاری سی چار بھابیاں دے۔ ہم خوش ہوئے۔ :devil:
 
فاتح

لائبریرین
حضور اللہ آپکو پیاری سی چار بھابیاں دے۔ ہم خوش ہوئے۔ :devil:

آمین تو کہے دیتے ہیں بھائی مگر آپ پر ترس ضرور آتا ہے کہ ہم ایک کر کے پچھتاتے ہیں اور آپ ہیں کہ ہماری چار چار بھابھیاں اکٹھی لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔:laughing: اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
 
Top