خُدا اور محبت (ناول)

قمراحمد

محفلین
یہ آج سے تقریباً 3 سال پرانی بات ہوگی کہ میں روزنامہ جنگ کا آن لائن سنڈے میگزین پڑھ رہا تھا۔۔۔ تو میری نظر ہاشم ندیم کے ناول "عبداللہ" پر پڑھی۔ جب میں نے یہ ناول شروع کیا تو میں ناول پڑھتا ہی چلا گیا اور پہلی بار میں ہی اِس کے 24 باب پڑھ ڈالے۔۔۔ تبھی مجھے ہاشم ندیم کے ایک اور ناول خدا اور محبت کے بارے میں‌معلوم ہوا۔۔۔ اور پھر پاکستان سے یہ ناول منگوا کر پڑھا۔۔۔ وہ دن ہے اور آج کا دن، ہاشم ندیم میرے پسندیدہ ناول نگار بن گئے ہیں۔۔

اور اب میرے پاس اِن کے تمام ناولز
1 بچپن کا دسمبر

2 خدُا اور محبت

3 عبداللہ

4 عبداللہ (ii)

5 ایک محبت اور سہی

کتابی شکل میں‌موجود ہیں

میں یہاں اپنا پسندیدہ ناول "خُدا اور محبت" آپ سب دوستوں‌کے ساتھ شئیر کرنے جارہا ہوں۔ اُمید کرتا ہوں یہ ناول آپ سب دوستوں کو پسند آئے گا۔ اِس ناول کو میں نے خود اسکین کیا ہے۔ ناول کی کہانی میں مذہب اور محبت کی تکرار کو لے کر کئی سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ محبت کے جذبہ کو نہایت ہی خوبصورتی سے قلم بند کیا گیا ہے۔

جن لوگوں نے زندگی میں کبھی بھی کسی سے محبت کی ہو ، یا ابھی بھی کرتے ہیں ،اُن کو یہ ناول لازمی پڑھنا چاہیئے۔ ناول کی کہانی کلاسیکی انداز میں لکھی گئی ہے اور ناول کے ہیرو حماد امجد کی محبت کی تپش اُس کے قاری کوبھی پگھلا کررکھ دیتی ہے۔ اور ہو سکتا ہے کے ناول پڑھتے ہوئے آپ ایک بار رونے پر مجبور ہو جائیں۔

میں نے جب یہ ناول پڑھا تھا تو میری ایک عجیب سے خواہش تھی کہ میں اِس کو فلم یا ڈرامے کے شکل میں دیکھ سکوں۔ اور خدا کا کرنا دیکھئے کے 17 فروری بروز جمعرات سے یہ ناول ہفتہ وار ڈرامے کی صورت میں جیو ٹی وی سے نشر ہونے جارہا ہے۔


Main1.jpg
 
Top