خُشک سردی، نزلہ ، زکام اور گلا خراب ۔۔ اینٹی با ئیوٹکس کب کھا ئیں ؟؟

مجھے تیزابیت تنگ کرتی ہے ڈاکٹر صاحب PPIs سے افاقہ ہے۔ :)
PPIs کے ساتھ سگریٹ کم کردینا کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔
کوئی تین سال پہلے کی بات ہے جب تیزابیت کا مسئلہ شروع ہوا تھا۔ ڈاکٹر نے اومیپرازول لکھی۔ میں نے کچھ عرصہ کھائی۔ اس کے بعد سگریٹ کے کچھ "پیمانے" کم کردیے اور اومیپرازول چھوڑ کر جیلوسل کی گولی اور کھانے کے بعد ٹہلنے کو معمول بنا لیا۔ تب سے اب تک جیلوسل یا ٹرائسل نامی گولی ہی کام کر رہی ہے جو کہ اینٹاسڈ ہے۔ اور پی پی آئز سے کئی گنا بہتر بھی۔
 
آخری تدوین:
یہ نظم آج سے پچاس سال قبل راندھیر (بھارت) کے ایک حکیم صاحب نے کہی تھی ، جو شاعر بھی تھے...

جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے
وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے

اگر خوں کم بنے، بلغم زیادہ
تو کھا گاجر، چنے ، شلغم زیادہ

جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا
اگر ضعف جگر ہے کھا پپیتا

جگر میں ہو اگر گرمی کا احساس
مربّہ آملہ کھا یا انناس

اگر ہوتی ہے معدہ میں گرانی
تو پی لی سونف یا ادرک کا پانی

تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے
تو فوراََ دودھ گرما گرم پی لے

جو دکھتا ہو گلا نزلے کے مارے
تو کر نمکین پانی کے غرارے

اگر ہو درد سے دانتوں کے بے کل
تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مَل

جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس
تو مصری کی ڈلی ملتان کی چوس

شفا چاہیے اگر کھانسی سے جلدی
تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی

اگر کانوں میں تکلیف ہووے
تو سرسوں کا تیل پھائے سے نچوڑے

اگر آنکھوں میں پڑ جاتے ہوں جالے
تو دکھنی مرچ گھی کے ساتھ کھا لے

تپ دق سے اگر چاہیے رہائی
بدل پانی کے گّنا چوس بھائی

دمہ میں یہ غذا بے شک ہے اچھی
کھٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھلی

اگر تجھ کو لگے جاڑے میں سردی
تو استعمال کر انڈے کی زردی

جو بد ہضمی میں تو چاہے افاقہ
تو دو اِک وقت کا کر لے تو فاقہ
 
ربیع م

محفلین
بہت عمدہ شراکت جزاک اللہ خیرا
ہم نے تو سن رکھا ہے کہ نزلہ کی صورت میں ڈاکٹر سے دوائی لینے پر ایک ہفتے میں جبکہ دوائی نا لینے کی صورت میں سات دن میں آرام آ جائے گا!
اب یہ کس حد تک درست ہے یہ وہی بتا سکتا ہے جس نے دونوں پر عمل کیا ہو!
ہم تو فقط دوائی نا لینے والوں کی صف میں شامل ہیں!!!!!!
 
دوائی لینے پر آرام ڈاکٹر کو آتا ہے
 
ڈاکٹر صاحب
اس ریسرچ کا لنک دے سکتے ہیں؟
غالباً آپ اینٹی ریومیٹک ڈرگز کی بات کر رہےہیں۔ کیونکہ میرے خیال میں این سیڈز یا اینٹی انفلیمیٹری دوائیں ڈزیز موڈوفائینگ ایجنٹس نہیں ہوتے۔
جی بالکل اینٹی ریومیٹک ڈرگز کی ہی بات کر رہا ہوں ۔۔ جیسا کہ سلفا سیلا زین ،اٹینرسیپٹ، میتھو ٹریکسٹ، کلوروکوئین وغیرہ ۔۔۔ یہی اپرووڈ ڈیزیز مو ڈیفائر ہیں لیکن لاہور میں جتنے ریو ماٹولو جسٹس ہیں جن میں سر فہرست پروفیسر ڈاکٹر نگہت میر اور پروفیسر افلاک رشید وغیرہ ہیں( ان سے میری ملاقات بھی رہی ہے) وہ اپنے ارتھرا ئٹس اور سپونڈیلا ئٹس کے مریضوں کو بھی یہی نصیحت کرتے ہیں کہ اینٹی انفلیمیٹری ڈرگز بھی ڈیزیز مو ڈیفائر ہیں ۔۔ لیکن اس کے پیچھے بنیادی مقصد مر یضوں کو ترغیب دینا ہوتا ہے کہ وہ دوائی کو باقاعدہ طریقے سے کھا ئیں ۔۔ درمیان میں نہ چھو ڑیں ۔
 
یہ وجہ نہیں ہے قبلہ، دراصل ہماری ڈاکٹروں سے یاد اللہ بہت رہی ہے۔ اللہ اللہ کیا دن تھے شادی سے پہلے کے، معدے میں کئی دن درد رہا تو میں اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس گیا، اس امید پر کہ میرا مسئلہ وہی حل کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے پوچھا برخوردار کیسے ہو، میں نے کہا، سر ساری رات نیند نہیں آتی، پوچھا کیوں؟ میں نے کہا، جی میں تو ساری رات درد کی وجہ سے تڑپتا ہوں، گھر والے سمجھتے ہیں اس کی شادی نہیں کرتے اس لیے جاگتا ہے۔ وہی ہوا، یعنی مسئلہ حل ہو گیا، میری شادی فی الفور کر دی گئی :)
وارث سر آپ کا طریقہ علاج کافی کنواروں کے لیے کافی و شافی ہو سکتا ہے :D
 
PPIs کے ساتھ سگریٹ کم کردینا کافی فائدہ مند ہوتا ہے
مزمل بھا ئی سگریٹ پینے والے افراد تیزابیت کم کرنے کے لیے سگریٹ پینا چھو ڑیں گے تو گیس اور بد ہضمی سے تنگ ہو جائیں گے ۔۔
بقول میرے ایک دوست کے کہ جب تک کھانے کے بعد وہ سگریٹ نہ پی لے اس کے پیٹ میں وا ورولے پھرتے رہتے ہیں:D:D:D
 
اس کا حل یہ ہے کہ کھانے کے بعد جس جگہ سگریٹ پیتے ہیں وہیں اسی جگہ پر کوئی سٹرا (straw) لے کرچسکیاں لیں۔ یا پھر سگریٹ کو صرف کھانے کے ساتھ ہی موقوف کردیں۔ میں نے دونوں تجربات کیے ہیں اور کافی فائدہمند ثابت ہوئے۔ تاہم پیپرز کے دوران سگریٹس کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ اور نتیجتاً ایسڈک ریفلکس کی شکایت۔
 
جی بالکل متفق
 
محمد وارث

لائبریرین
PPIs کے ساتھ سگریٹ کم کردینا کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔
کوئی تین سال پہلے کی بات ہے جب تیزابیت کا مسئلہ شروع ہوا تھا۔ ڈاکٹر نے اومیپرازول لکھی۔ میں نے کچھ عرصہ کھائی۔ اس کے بعد سگریٹ کے کچھ "پیمانے" کم کردیے اور اومیپرازول چھوڑ کر جیلوسل کی گولی اور کھانے کے بعد ٹہلنے کو معمول بنا لیا۔ تب سے اب تک جیلوسل یا ٹرائسل نامی گولی ہی کام کر رہی ہے جو کہ اینٹاسڈ ہے۔ اور پی پی آئز سے کئی گنا بہتر بھی۔
اور میں یہ سوچتا ہوں کہ جب علاج موجود ہے تو کیوں نہ سگریٹ "کچھ" زیادہ کر کے گولیوں کی تعداد بھی بڑھا لی جائے :)
 
اور میں یہ سوچتا ہوں کہ جب علاج موجود ہے تو کیوں نہ سگریٹ "کچھ" زیادہ کر کے گولیوں کی تعداد بھی بڑھا لی جائے :)
وارث سر والد کے بچوں کے سامنے سگریٹ پینے سے واقعی بچوں پہ بھی بُرا اثر پڑتا ہے ؟؟
مجھے اپنا پتہ ہے کہ میرے ابو ( اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فر مائے ) چین سموکر تھے ۔ اور تقریباََ 20 سال سے سگریٹ پی رہے تھے۔۔ ہمارے سامنے بھی پیتے تھے ۔ لیکن ہم تینوں بھا ئیوں میں سے ہر ایک کو سگریٹ کے دھویں تک سے بھی نفرت ہے ۔
 
درست فرمایا آپ نے۔ میں بھی اپنے بچوں کو اس موذی عادت سے بچانے کے لیے زیادہ سگریٹ پیتا ہوں۔ ان کی ماں نے سگریٹ سے نفرت کا زہر ان کے اندر کوٹ کوٹ کر پہلے ہی بھر دیا ہوا ہے :)
 
Top