کاشفی

محفلین
181547_45364100.jpg

خیبر پختونخوا کی حکومت نے ایک ہی روز رمضان المبارک کے آغاز کے لئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو راضی کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مفتی پوپلزئی کا نام صوبائی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ اس بار مرکز کے ساتھ روزے رکھے جائیں اور پورے ملک میں عید بھی اکٹھی منائی جائے۔ اس مقصد کے لئے مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جو ہر سال غیر سرکاری مقامی کمیٹی بٹھا کر چاند نظر آنے کا اعلان کر دیتے ہیں۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مفتی پوپلزئی کا نام صوبائی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں اکٹھے چاند دیکھنے کیلئے آمادہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب رویت ہلال پر سیاست نہیں ہونی چاہئیے۔
 
Top