خیبر ایجنسی میں خود کش دھماکہ ، پانچ افراد جاں بحق ہوگئے

خیبر ایجنسی میں خود کش دھماکہ ، پانچ افراد جاں بحق ہوگئے

خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک ) وادی تیرہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وادی تیرہ کے علاقے پیر میلہ میں خود کش حملہ نے خو د کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور کئی متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتو ں میں اضافے کا خد شہ ہے ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں امن لشکر کو نشانہ بنا یا گیا تھا ۔

http://dailypakistan.com.pk/khyber/15-Oct-2014/152942
خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں خودکش حملہ، ہلاکتیں 7 ہو گئیں
15 اکتوبر 2014 (18:03) خیبر


0

  • news-1413378231-9795.jpg
  • news-1413378231-9795.jpg
  • news-1413378231-9795.jpg
خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)وادی تیراہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد 7ہو گئی ہے جبکہ اسی حملے میں سولہ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی کوئی اہم پیشرفت ممکن ہو سکتی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/khyber/15-Oct-2014/153002
 
آخری تدوین:
اس وقت دنیا کو سب سے بڑا درپیش چیلنج دہشت گردی ہے ۔ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی

تعلق نہ ہے اور یہ قابل مذمت ہے۔ اسلام میں دہشت گردی ،بم دہماکوں اور خودکش حملوں

کی کوئی گنجائش نہیں. طالبان اور دوسری کالعدم جماعتیں اور القاعدہ دہشت گرد تنظیمیں ہولناک جرائم کے ذریعہاسلام کے چہرے کو مسخ کررہی ہیں۔ طالبان ایک رستاہوا ناسور ہیں اور اس ناسور کا علاج ہونا ضروری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیےسب سے بڑاخطرہ ہیں۔ اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔ طالباندہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں۔معصوم اور بے گناہلوگوں ، عورتوں اور بچوں کا قتل اسلام میں ممنوع ہے۔ اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے.
 
Top