الف نظامی
لائبریرین
خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت اور مشترکہ مفادات کونسل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے آئینی اور قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت شروع ہو گئی ہے۔ خیبر پختونخواکے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں سات روپے تک اضافہ کے فیصلہ پر صوبائی حکومت نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت یہ معاملہ مشترکہ مفادات کی کونسل میں اٹھانے کے علاوہ عدالت میں بھی لے جائے گی جس میں موقف اپنایا جائے گا کہ ایک سے ڈیڑھ روپیہ فی یونٹ بجلی پیدا کرنےوالے صوبہ پر اتنے مہنگے داموں بجلی فروخت کرنا کسی بھی طور جائز نہیں ، اس لیے مذکورہ اضافہ واپس لیا جائے۔
صوبائی سینئر وزیر سراج الحق نے کہا کہ یہ انتہائی ظلم ہے کہ ہم بجلی بھی پیدا کریں اور پھر ہمیں ہماری ہی پیدا کردہ بجلی کئی گنا زیادہ نرخوں پر دی جائے۔