کاشفی
محفلین
خیبر پختون خوا میں پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ بچے ویکسین سے محروم رہے
پشاور…خیبرپختونخوا میں رواں ماہ ختم ہونے والی پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 2ہزار 599 بچے پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے۔پولیو مانیٹرنگ سیل کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کے دوران 31 ہزار572 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے انکار کیا جب کہ 71 ہزار 27 بچے دیگر وجوہات کی بناء پر محروم رہ گئے۔ضلع مردان میں 7 ہزار 418 والدین جب کہ صوابی اور بنوں میں 4 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو ڈراپس نہیں پلانے دیئے۔ ذرائع کے مطابق مانسہر ہ میں 6 ہزار 982 بچے جب کہ مردان اور پشاور میں 6 ہزارسے زائد بچے پولیو ڈراپس پینے سے محروم رہ گئے۔