خیر پور(بیورو رپورٹ ) خاتون کی بازیابی کے لئے فیض محمد بنڈو تھانےپر چھاپہ مارنے والے جج کو ایس ایچ او نے حوالات میں بند کر دیا۔انچارج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور نوید حسین کولاچی نے سول جج کنگری نادر علی شاہ کو ریڈ کمشنر مقرر کر کے خاتون کی بازیابی کے لئے چھاپہمارنے کا حکم دیا تھا ۔سو ل جج کنگری وکیل اور درخواست گزار کیساتھ تھانے میں پہنچے تو ایس ایچ او حضور بخش ناریجو نے ان کو حوالات میں بند کر دیا ۔ سول جج کو قید کرنے کی اطلاع پر سیشن جج نے ڈی آئی جی سکھرکو طلاع دی ۔ڈی آئی جی کے حکم پر زیر حراست جج اور وکیل کو پولیس نے چھوڑ دیا جبکہ خاتوں ریشماں کو بھی رہا کر دیا گیا۔انچارج سیشن جج نے جج کی حراست کے خلاف ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی خیرپور اور ایس ایچ او تھانہ فیض محمد بنڈو کو بدھ کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔ ایس ایچ او نے دعویٰ کیا ہے کہ جس خاتون ریشماں کو جج بازیاب کرنے آئے تھے وہ اس کی بیوی ہے ۔
ربط
ربط