اقبال جہانگیر
محفلین
داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں : علامہ محمد راغب نعیمی،مصطفی نقشبندی
15 جولائی 2014 (16:45)
لاہور (ویب ڈیسک) عراق و شام میں سرگرم جنگجوتنظیم ISISکی دنیا کے مختلف ممالک میں مذہبی گروپوں نے پیروی کرنے یا مسترد کرنے کے اعلانات شروع کردیئے ہیں اور پاکستان میں ایک غیرمعروف گروپ کی طرف سے پیروی کرنے کے اعلان کے بعد ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفیٰ نقشبندی اور دیگر علماءو مشائخ اہل سنت نے مشترکہ بیان میںنہ صرف ابوبکرالبغدادی کی تنظیم کی پیروی کرنے سے انکار کردیابلکہ واضح کیاہے کہ داعش نامی تنظیم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بیان میں کہاگیاہے کہ ایسے لوگوں کا مقصد صرف اور صرف اپنی سوچ کو مسلط کرنا ہوتا ہے ،اس لئے ضروری ہے کہ امت مسلمہ ایسے گروہوں سے خود کو نہ صرف بچائیں بلکہ شریعت کی روح سے لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ وہ ایسی گمراہ تنظیموں سے بچ سکیں۔اُنہوں نے ISISکو خارجی قراردیتے ہوئے کہاکہ اِن کی بڑی علامت یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو سب سے بڑامسلمان تصور کرتے ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/15-Jul-2014/123203