فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
ميں نے اپنی گزشتہ پوسٹ ميں تفصيل سے واضح کيا ہے کہ داعش کے جنگجو کن معاشی وسائل کو بروئے کار لا کر نا صرف يہ کہ اپنی دہشت گرد کاروائياں جاری رکھے ہوئے ہيں بلکہ اپنے گروہ کی روزمرہ کی بنياد پر ضروريات کو بھی پورا کرتے ہيں۔
اس حوالے سے کوئ ابہام نہيں ہونا چاہیے۔ امريکی حکومت نے آئ ايس آئ ايس کو باضابطہ ايک عالمی دہشت گرد تنظيم کا درجہ دے رکھا ہے۔ اس فيصلے کا ايک اہم مقصد اور ہدف اس بات کو بھی يقينی بنانا ہے کہ امريکی دائرہ اختيار کے اندر کالعدم قرار دی جانی والی تنظيم، افراد يا سياسی عنصر کی کسی بھی قسم کی معاشی سرگرمی، تربيت، سازوسامان کی منتقلی، رقم کی ترسيل يا ان سے متعلق بنک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی معاشی اور عسکری صلاحيت کو غير فعال کيا جا سکے۔
امريکی حکومت کی جانب سے آئ ايس آئ ايس کو سرکاری سطح پر دہشت گرد تنطيم قرار ديے جانے کے
بعد کسی بھی ايسے فرد يا گروہ کے ليے امريکہ کے اندر بنک اکاؤنٹ کا حصول ايک غير قانونی عمل ہے۔ امريکی حکومت کے عملی اقدامات ہمارے اس عزم اور موقف کا اعادہ کرتے ہيں جس کے مطابق ہم داعش تک مالی وسائل کی منتقلی کے عمل کو روکنے کے ليے ہر ممکن کوشش کر رہے ہيں۔
آپ کی يہ رائے کہ امريکہ مبينہ طور پر آئ ايس آئ ايس کے معاشی وسائل کو ختم کرنے کے ليے کسی قسم کی کاروائ نہيں کر رہا، اس تاثر کو فروغ ديتی ہے کہ گويا خطے ميں آئ ايس آئ ايس اور ديگر منسلک دہشت گرد تنطيموں تک رقم کی فراہمی کے عمل کو روکنے کے ليے واشنگٹن ميں صرف ايک بٹن دبانے کی دير ہے اور پھر سارے معاملات از خود درست ہو جائيں گے۔
بدقستمی سے خطے ميں آئ ايس آئ ايس کے معاشی وسائل اور رقم کی منتقلی سے متعلق زمينی حقائق اور معاملات اس سے کہيں زيادہ پيچيدہ اور خطے کے کئ فريقين کی جانب سے اجتماعی کوششوں کے متقاضی ہيں۔
سب سے پہلی بات تو يہ ہے کہ آئ ايس آئ ايس کو معاشی طور پر اب تک کی سب سے زيادہ مضبوط تنظيم قرار ديا گيا ہے اور ان کے معاشی ذرائع ميں تيل کی غير قانونی فروخت، بھتہ خوری اور عراق اور شام ميں اپنے اثر ورسوخ کو بڑھانے کے لیے ايک انتہائ مربوط چندہ مہم بھی شامل ہے جس کے ليے سوشل ميڈيا کو بھی بڑے پيمانے پر استعمال کيا جارہا ہے۔
جہاں تک امريکی حکومت کا تعلق ہے تو ہم آئ ايس آئ ايس کی قيادت اور اس تنظيم کو رقم کی فراہمی کے ذمہ دار افراد پر معاشی قدغنيں لگانے کے ليے تيار ہيں۔ ہم عملی طور پر ايسے افراد، گروہوں اور سياسی عناصر کا تعاقب کر رہے ہيں جو کسی بھی طور آئ ايس آئ ايس کی خونی سرگرميوں کو جاری رکھنے کے ليے تعاون، مدد يا حمايت فراہم کر رہے ہيں۔
ستمبر 2014 کو امريکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ايک عسکری کمانڈر سميت ايسے دو افراد پر قدغن لگائ گئ جنھوں نے اس تنظيم کے ليے دو ملين ڈالرز کا چندہ اکٹھا کيا تھا۔ اسی طرح اگست 6 2014 کو امريکی محکمہ خزانہ نے دہشت گردی کی کاروائيوں کے ليے رقم کی فراہمی کی پاداش ميں تين اہم کرداروں پر پابندی کا اعلان کيا جن ميں عبدالرحمن نامی شخص بھی شامل تھا جس نے نا صرف يہ کہ کويت سے شام ايک خطير رقم کی منتقلی ميں آئ ايس آئ ايس کو مدد فراہم کی تھی بلکہ اس نے شام سے عراق جانے والے غير ملکی جنگجوؤں کو معاشی وسائل بھی بہم پہنچائے تھے۔
Treasury Designates Three Key Supporters of Terrorists in Syria and Iraq
تاہم ان جاری کوششوں کے ضمن ميں خطے کے ديگر شراکت داروں کا باہم تعاون اور اشتراک عمل بھی ضروری ہے جن ميں عراق اور شام کے وہ نجی بنک بھی شامل ہيں جہاں آئ ايس آئ ايس کے فنڈز اکٹھے کيے جاتے ہيں۔
ريکارڈ کی درستگی کے ليے يہ بھی واضح رہے کہ آئ ايس آئ ايس کی فنڈنگز کو روکنے کے ليے کی جانے والی کوششوں کے مثبت نتائج بھی سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔ کچھ ماہ قبل آئ ايس آئ ايس کی تيل کی پيداوار اور اس کی ترسيل کے ليے موجود نيٹ ورک کی وسعت جس سطح پر تھی، اب صورت حال اس سے خاصی مختلف ہے۔ حاليہ اعدادوشمار کے مطابق آئ ايس آئ ايس کی جانب سے بليک مارکيٹ ميں ستر ہزار بيرل خام تيل کی ترسيل کا عمل اب گھٹ کر قريب پچيس ہزار بيرل تک رہ گيا ہے اور اس پيداوار کی وجہ بھی اسد حکومت ہے جو اب بھی آئ ايس آئ ايس کے زير تسلط علاقوں سے حاصل ہونے والے تيل سے مستفيد ہو رہی ہے۔
امريکی محکمہ وزارت نے واضح کر ديا ہے کہ جو کوئ بھی آئ ايس آئ ايس کی جانب سے چوری کردہ تيل کی تجارت ميں ملوث پايا گيا، اس پر معاشی پابندياں لگائ جائيں گی۔
U.S. warns of sanctions on buyers of Islamic State oil
علاوہ ازيں امريکی اور اتحادی افواج کی فضائ بمباری کے ذريعے مشرقی شام ميں تيل کی ان ريفائنروں کو نشانہ بنايا گيا ہے جو آئ ايس آئ ايس کے قبضے ميں ہيں۔
امريکی حکومت بدستور ترکی اور کردستان کی مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تا کہ آئ ايس آئ ايس کے زير اثر علاقوں سے سرحد پار تيل کی ترسيل کے عمل کو روکا جا سکے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter