حسان خان
لائبریرین
داغستان جمہوریۂ آذربائجان سے منسلک روس کی ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے۔ داغ ترکی زبان میں پہاڑ کو کہتے ہیں اور چونکہ یہ پہاڑی علاقہ ہے اس لیے اس کا نام بھی داغستان ہی مشہور ہے۔ یہ ایک بہت کثیر نژادی ریاست ہے جہاں مختلف زبانیں بولنے والے اور مختلف نسلی پس منظر کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں۔
ریڈیو فری یورپ کے توسط سے داغستان کے گاؤں بلخار میں ہونے والی روایتی شادی کے جشن کی تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔ بلخار میں قفقازی نسل کی چھوٹی سی مسلم قوم 'لاک' سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں۔
گاؤں کی عورتیں دلہن کے لیے جہیز کا سامان لے کر جا رہی ہیں۔ یہ سامان قالین، ظروف اور لحاف جیسی مفید چیزوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ زیورات اور رقم بھی شامل ہے۔
جہیز کا سامان نوبیاہے جوڑے کے گھر میں رکھا جا رہا ہے۔
جشن کا آغاز دولہے کے گھر سے دلہن کی طرف جانے والے مشعل بردار جلوس سے ہوتا ہے۔
دلہن کا سجایا جانا شادی کی روایات کا اہم حصہ ہے۔
ایجاب و قبول سے پہلے دلہن کا سر ڈھک دیا جاتا ہے۔
حجاب کے ہٹنے تک دلہن دو سہیلیوں کے ہمراہ رہے گی۔
رات کو نکلنے والے شادی کے جشن کے جلوس میں شرکت کے لیے گاؤں والے جمع ہو رہے ہیں۔
تمام اطراف میں ایک خوشگوار فضا پھیل جاتی ہے۔
جاری ہے۔۔۔۔