دانت کا درد

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
دو تین دن سے عجیب قسم کے دانت کے درد کا شکار ہوں ۔
کبھی تو درد غائب ہوجاتا ہے ۔ اور کبھی اتنا شدید کہ رلا ہی دیتا ہے ۔
دانت کا اوپری حصہ جانے کب سے ختم ہو " کھوڑ " بن چکا ہے ۔
اور یہاں جس کلینک پر جاؤں وہ جراحی کا ہی سناتا ہے ۔
وہ بھی بنا ضمانت کہ درد دوبارہ نہیں ہوگا ۔۔
اور فیس اتنی کہ پاکستان جانے آنے کا ٹکٹ
آپ سب دوستوں سے التجا ہے کہ
میرے لیئے اس دانت کے درد سے نجات مل جانے کی دعا کرتے
اپنے اپنے حافظے میں موجود کسی " جٹکے مارکہ " ٹوٹکے نسخے یا دوا کے بارے آگہی سے نوازیں ۔
تاکہ اس اذیت سے نجات پاؤں ۔
 
فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام
اللہ پاک آپ کو اس تکلیف دہ بیماری سے صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین

دانت کے درد میں مفید چند نسخے جو میرے علم میں ہیں وہ یہاں تحریر کردیتے ہیں۔
آپ ان میں سے جو مناسب لگے وہ آزما کر دیکھ لیں :)

1: پنکی (کنویں کی دوائی) کو نیم گرم پانی میں ملا کر اس سے گلیاں کرنا
2: ادرک کی چپٹی سی قاش کاٹ کر اس پہ نمک لگا کر درد والے دانت پر رکھ کر دبا لینا۔
3: کوئی درد کے لیے مفید ٹوٹھ پیسٹ یوز کرنا جیسے کہ پاکستان میں میڈی کیم اور ڈاکٹر پیسٹ ملتے ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام
اللہ پاک آپ کو اس تکلیف دہ بیماری سے صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین
2: ادرک کی چپٹی سی قاش کاٹ کر اس پہ نمک لگا کر درد والے دانت پر رکھ کر دبا لینا۔
آمین ثم آمین
جزاک اللہ خیراء محترم بھائی
ادرک والا آزماتا ہوں ۔
 
ابو کاشان

محفلین
ایک نئی مسواک ہیں، اسے اچھی طرح چبائیں، اس کی کرواہٹ کو محسوس کریں، یہی کرواہٹ جراشیم کش ہوتی ہے۔ اچھی طرح دانتوں میں مسواک کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ افاقہ ہوگا۔
مجھے دانتوں میں درد کی کوئی شکایت نہیں ہے، کیونکہ میں مسواک استعمال کرتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو درد سے نجات دے۔

ہو سکے تو علیا روڈ پر شاہراہ عبد اللہ کے تقاطع سے تھوڑا پہلے ورود ہسپتال ہے۔ اس میں ایک ہندوستانی ڈاکٹر ہے اس کا نام ڈاکٹر سِنو SINU ہے۔ ایک دفعہ اس سے مشورہ کر لیں۔
 
جی بہتر شمشاد بھائی
جزاک اللہ خیراء
کل ان سے بھی مل آتا ہوں ۔
یہاں تو جسے دکھایا وہ کہتا ہے " عصب کتیر لازم عملیہ ۔ انت اجنبی فقط 700 ریال لل واحد اسنان "
سنتے ہی درد بھاگ جاتا ہے اور گھر آتے ہی ستاتا ہے ۔۔
 
یوسف-2

محفلین
دانتوں کے درد سے نجات کے دو نسخے:
1۔ میٹھا سودا (بیکنگ پاؤڈر) اور پتھر والا نمک ہم وزن پیس کر بطورر منجن استعمال کریں یا درد والی جگہ پر مل کر چھوڑ دیں
2۔ لونگ کا تیل روئی میں لگا کر درد والی جگہ پر رکھیں یا چابت لونگ چباکر درد والی جگہ پر کچھ دیر رکھ لیں۔ ان شاء اللہ درد رفع ہوجائے گا۔
ویسے ڈینٹل ٹریٹمنٹ تو عام میڈیکل ٹریٹمنٹ سے زیادہ مہنگی ہی ہوتی ہے۔ پاکستان مین بھی یہ خاصی مہنگی ہے۔ ابھی گذشتہ دنوں میرے ایک اوپری دانت میں بھی خلا ہونے کے سبب کافی درد ہورہا تھا۔ محلہ کے ڈینٹسٹ نے ٹریٹمنٹ اور کیپنگ کی اورساڑھے چھہ ہزار روپے ہتھیا لئے، ڈسکاؤنٹ بتلا کر :D
 
اللہ تعالٰی آپ کو شفا عطا فرمائے
آپ مندرجہ ذیل دوا استعمال کرلیں ۔ ان شاء اللہ آرام آجاے گا اور جب بھی پاکستان جائے تو اس دانت کی جڑ کٹوا دیں ناصرف دانت نکلوائیں۔ (Augmentin 625mg ( co -amoxivlav)
 
آپ کو شفا ہو نایاب صاحب ویسے آپ ڈاکٹر صاحب کی تو سن نہیں رہے جن کے پاس اس درد کا علاج ہے یہاں آ کر ہم سے اس کی شفا پوچھتے ہیں۔ ہماری مانیں تو جراحی کروا ہی لیں۔۔
 
Top