داڑھی بہت کم ہے جس کی وجہ سے میں بچہ لگتاہوں

kashif zahid

محفلین
میری عمر 24سال ہے لیکن اپھی تک میری داڑھی بہت کم ہے جس کی وجہ سے میں بچہ لگتاہوں.کوئ ٹوٹکاپتایں جس سے منہ پرداڑھی آجاے.
 

نبیل

تکنیکی معاون
تو جناب اس میں مضائقہ ہی کیا ہے؟ کم عمر لگنا کوئی بری بات تو نہیں ہے، بلکہ لوگ تو اس کی تمنا کرتے ہیں۔
 

kashif zahid

محفلین
میں لاہور میں رہتاہوں B.A پاس ہوں سرکاری ملازم ہوں منگنی ہوچکی ہے شادی جلدی ہوجاے گی.پس داڑھی تو ھے لیکن بہت کم ہے میں چاہتا ہوں کہ زیادہ ہو تاکہ میں بھی comfort محسوس کرسکوں بس کوءی نسخہ بتاو.
 

عسکری

معطل
میں لاہور میں رہتاہوں B.A پاس ہوں سرکاری ملازم ہوں منگنی ہوچکی ہے شادی جلدی ہوجاے گی.پس داڑھی تو ھے لیکن بہت کم ہے میں چاہتا ہوں کہ زیادہ ہو تاکہ میں بھی comfort محسوس کرسکوں بس کوءی نسخہ بتاو.

روزانہ شیو کیا کرو بھای جی جلدی آ جائے گی
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے ماموں مرحوم کے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا اور وہ بھی اس سلسلے میں کافی پریشان رہتے تھے، میرے بچپن کی بات ہے، انہیں کسی نے بتایا تھا کہ بکری کا دودھ منہ پر لگایا کریں، بال نکل آئیں گے، واللہ اعلم باالصواب۔
 

شمشاد

لائبریرین
کاشف صاحب یہاں کوئی مستند ڈاکٹر یا حکیم تو ہے نہیں، اور جو ہیں، انہوں نے آپ کا پیغام ہی نہیں دیکھا۔

یہاں تو ایسے ہی مشورے ملیں گے۔ آپ اپنے علاقے میں کسی قابل ڈاکٹر یا حکیم سے رجوع کیوں نہیں کرتے۔

اوپر نبیل بھائی کا مشورہ اور وارث بھائی کا مشورہ موجود ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
یہ کوئی اتنی معیوب بات نہیں ہے ۔ یہ جینیاتی عمل ہے ۔ یہاں امریکہ میں بھی بہت سے لوگوں کو میں نے دیکھا ہے کہ جن کے داڑھی کے بال یا تو نہیں آئے یا پھر بہت کم ہیں ۔ مگر نہیں دیکھا کہ انہوں نے اس بات کا کوئی مسئلہ بنالیا ہو ۔ آپ بھی کوشش کریں کہ اس چیز کو اپنی کسی محرومی کا سبب نہ بنائیں ۔ اللہ کا شکر کریں کہ ساری عمر جوان لگیں گے ۔ :)
ہاں بس کہیں طالبان کے علاقے کی طرف نہ نکل جانا ۔;)
 
وہ کیوں جی؟۔۔۔۔لا یکلف اللہ نفسا الا وسعھا سے تو یہی بات واضح ہوتی ہے کہ ایسے شخص پر کوئی مواخذہ نہیں۔۔۔یہ کوئی ایسی بات نہیں کہ روز محشر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے چھپنا پڑے۔۔۔بخاری شریف کی مشہور شرح لکھنے والے علامہ بدرالدین عینی کے ساتھ بھی قدرتی طور پر ایسا ہی مسئلہ تھا۔۔۔انکے چہرے پر بال نہیں تھے اور یہ کوئی شرمندگی کی بات بھی نہیں ہے :):battingeyelashes:
 

ابوشامل

محفلین
ہمارے ایک دوست تھے، اللہ ان کی مغفرت کرے، انہیں بھی یہی عارضہ تھا یعنی کہ داڑھی کے بال نہ ہونے کا اور ساتھ میں اس کی پریشانی میں گھلنے کا :) انہوں نے بیک وقت کئی نسخے آزما کر اس حد تک اپنی داڑھی بڑھا لی تھی کہ انہیں بے داڑھیا نہیں کہہ سکتے تھے۔ ان کے استعمال کردہ نسخے تین تھے ایک جو وارث صاحب نے بتایا کہ بکری کا دودھ، دوسرا ایک حکیمی دوا آتی ہے روغن بیضہ مرغ اور تیسرا تھوڑا عجیب طریقہ ہے کہ کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر داڑھی پر مل لیں۔ اور ہاں یہ نسخہ روٹی سالن کھانے کے بعد آزمانا ہے چاول کھا کر نہیں :biggrin: ہمارے آبائی علاقے میں بلوچ بہت رہتے ہیں اور ان کی گھنی اور پورے چہرے پر پھیلی داڑھی کا راز یہی بتایا جاتا ہے۔
بہرحال، آپ بکری کے دودھ اور روغن بیضہ مرغ کے علاوہ ایک اور نسخہ آزمائیں کہ کچھ عرصے تک شیو بناتے رہیں، اس سے بال موٹے اور زیادہ نکلیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے بچپن میں جن قاری صاحب سے قران ناظرہ کی تعلیم حاصل کی تھی ان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی مسئلہ تھا۔ان کے داڑھی کے بال بہت تھوڑے اور مہین سے تھے۔ وہ خود حکمت بھی کرتے تھے۔ وہ ایک پودے سے نکلنے والا گودا اپنی ٹھوڑی پر ملا کرتے تھے- مجھے اس پودے کا نام یاد نہیں۔ وہیں ایک گملے میں نظر آیا کرتا تھا۔ اب یہ معلوم نہیں کہ جو تھوڑے بہت داڑھی کے بال آئے تھے وہ اسی پودے کے گودے کی تاثیر کی وجہ سے تھے یا ویسے ہی اگ آئے تھے۔
اللہ ان قاری صاحب کو غریق رحمت کرے ، بہت اچھے انسان تھے۔
 

kashif zahid

محفلین
مین نے گزشتہ 2 سال سے چہر ے پر بلیڈ نہی لگنے دیا داڑھی ھے لیکن بہت کم مین چاہتا ہو کہ مکمل داڑھی رکھو تاکہ سنت رسول پوری ہو اب بکری کا دودھ استمال کرکے دیکہوگا آپ سب کے مفید مشورو کا بہت شکریہ جزاکم اللہ الخیر
 

ابو یاسر

محفلین
ایک صاحب نے مجھے نسخہ بتایا تھا
روغن بیضہ مرغ
روغن آمل خاص
روغن بادام
اس میں آملہ کے تیل کو باقیوں سے زیادہ مقدار میں رکھیں
یعنی 50 ملی روغن بادام اور 50 ملی روغن بیضہ مرغ کو 200 ملی بادام میں ملا کر لگائیں
نوٹ : یہ میرا آزمایا ہوا نہیں ہے۔
 
Top