کاشفی
محفلین
داڑھی منڈوانے سے انکار پر2طالبعلموں کوبرطانوی اسکول سے نکال دیاگیا
لندن…داڑھی منڈوانے سے انکار پر برطانیہ کے علاقے لنکاشائر میں2نوعمر طالب علموں کو اسکول سے نکال دیا گیا ہے۔بچوں کے والدین نے اسکول کے اس اقدام کوتعصب پر مبنی ٹہرایاہے۔ ایکرینگٹن میں واقع ماونٹ کارمل رومن کیتھولک ہائی اسکول کے اس اقدام سے طلبہ کے والدین بے چینی کا شکارہوگئے ہیں۔ طالب علموں کی عمر14برس ہے۔نیا تعلیمی سال شروع ہونے پرانکے کلاس لینے پر پابندی لگائی گئی تھی اوروالدین کو بلاکر زور دیا گیا تھا کہ وہ بچوں کی شیوکرائیں۔انکار پر اب دونوں طالبعلموں کو اسکول سے نکال دیاگیاہے اور صرف شیوکرانے پرہی واپسی ممکن ہوگی۔اسکول کا موقف ہے کہ یہ معاملہ مذہبی نہیں ڈریس کوڈ کاحصہ ہے۔تاہم والدین نے اسے متعصب فیصلہ قراردیاہے۔