دبئی جاتے ہی پہلے دن سے اپنی کوششیں شروع کر دیں۔ یعنی آرام وغیرہ کے لئے ایک دو دن کا انتظار ضروری نہیں کل ڈھائی گھنٹے کی فلائٹ ہوتی ہے۔
وہاں جا کر چار سٹپ پر فوکس کریں۔
۱۔
ڈوبیزل اور
گلف نیوزکیریئر جو دو درہم یا کسی بھی نیٹ کیفے میں ملتی ہے اس میں سے جس کمپنی کی جاب ہو اس کے میل پر اپنی سی وی بھیجیں
2 مذکورہ بالا ویب سائٹس اور گلف نیوز سے روزانہ کی بنیاد پر نئے اشتہار کے فیکس نمبر لکھیں اور پھر ان نمبرات پر اپنی سی وی بھیجیں
3 اس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر جن اشتہار میں ای میل کی جگہ فون نمبر لکھے ہوتے ہیں انہیں کال کریں اور انٹرویو کے لئے وزٹ کریں
4 سب سے ضروری اپنی سی وی کی پچاس سو کاپیاں روزانہ کی بنیادوں پر ایک ایک ایریا میں وزٹ کر کے کمپنیوں کے ایچ آر میں سبمٹ کریں۔
اس سے بھی ضروری بات دبئی میں وزٹرز کو ریکروٹنگ کمپنیوں والے دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں۔ اگر کوئی کال آئے تو سب سے پہلے یہ کنفرم کریں کہ وہ پرنسپل کال ہے یا ریکروٹر تاکہ آپ کو نہ لوٹا جا سکے۔ (سی وی فورورڈنگ فیس)
رہائش کے لئے بر دبئی میں کم سے کم اور ارزاں بیڈ سپیس آپ کو 400 درہم ماہانہ پر مل جائے گا۔ بردبئی میں آپ کے یہ فائدہ ہوگا کہ بس سٹینڈ وہیں مسجد کے پیچھے ہے اور میٹرو سٹیشن بھی بس سٹیشن کے پاس ہی انڈر گراونڈ میں امارات پٹرول پمپ کے سامنے ہے
کسی بھی کسم کی معلومات چاہیئں ہوں تو پی ایم میں رابطہ کریں۔ (میں آپ کی مدد کرتا لیکن میں مستقل پاکستان شفٹ ہوگیا ہوں)