دعا دبئی روانگی - دعا کی درخواست

سید رافع

محفلین
ان شاء اللہ کل صبح 11 بجے دبئی روانگی ہے۔ سنا ہے سفر وسیلہ ظفر ہے، چنانچہ اس سفر کا قصد کیا ہے۔ مقصد بہتر ملازمت کی تلاش ہے۔ آپ سب سے ملتمس دعا ہوں اور کامیابی کے لیے دعاوں کی درخواست ہے۔
 
ظل عرش

محفلین
ان شاء اللہ کل صبح 11 بجے دبئی روانگی ہے۔ سنا ہے سفر وسیلہ ظفر ہے، چنانچہ اس سفر کا قصد کیا ہے۔ مقصد بہتر ملازمت کی تلاش ہے۔ آپ سب سے ملتمس دعا ہوں اور کامیابی کے لیے دعاوں کی درخواست ہے۔
اللہ پاک آپ کی حفاظت فرمائے.. آسانیاں عطا کرے. آپ کا سفر خیر و عافیت اور برکت والا ہو.. آمین
حصولِ رزقِ حلال میں اللہ آپ کی مدد فرمائے.. اللہ ہمیشہ اچھے قدردان لوگوں سے واسطہ ڈالے..آمین
آپ کے رزق میں برکت اور کشادگی ہو اور اللہ آپ کو اسے برتنا نصیب کرے. آمین
اللہ ہم سب سے راضی ہو. آمین
 
سید رافع

محفلین
اللہ رب العزت دنیا و آخرت کے معاملات آسان فرمائے اور رزق حلال کی فراوانی عطا کرے۔

اللہ پاک آپ کی حفاظت فرمائے.. آسانیاں عطا کرے. آپ کا سفر خیر و عافیت اور برکت والا ہو.. آمین
حصولِ رزقِ حلال میں اللہ آپ کی مدد فرمائے.. اللہ ہمیشہ اچھے قدردان لوگوں سے واسطہ ڈالے..آمین
آپ کے رزق میں برکت اور کشادگی ہو اور اللہ آپ کو اسے برتنا نصیب کرے. آمین
اللہ ہم سب سے راضی ہو. آمین

اللہ آپ سب کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ آمین۔
 
bilal260

محفلین
اللہ عزوجل آپ کے لئے آسانیاں اور بہتریاں پیدا کرے اور کامیابیاں عطافرمائے آمین ۔
میں یہاں شارجہ میں ہوں مجموعی طور پر یہاں کے حالات جاب مارکیٹ کے حساب سے کچھ اچھے نہیں مگر اب آپ آ ہی گئے ہیں تو جناب بھائی کے لئے ڈھیروں دعائیں ہیں اللہ عزوجل کرم فرمائے آمین۔
یو اے ای کی کسی بھی ریاست میں آنا اور جاب مل جائے یہ سب اللہ عزوجل کا کرم اور ماں باپ کی دعائیں ہوتیں ہیں اس میں بندے کا کوئی کمال نہیں ۔
اور جہاں رزق لکھا ہوتا ہے وہاں بندے کو جانا پڑتا ہے اور وہ رزق حاصل کر لیتا ہے اگر جاب اللہ عزوجل کے کرم سے ٹھیک ہو تو یا اللہ عزوجل تیرا شکر وگرنہ واپسی اپنے ہی ملک میں رزق کھانا ہوتا ہے۔
میں بھی یہاں وزٹ ویزے پر ہوں مگر آن ڈیوٹی ہوں ابھی تک تو ویزہ نہیں لگا ۔مجھے بھی آپ سب کی دعائوں کی ضرورت ہے۔
آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کس فیلڈ میں جاب ڈھونڈ رہے ہیں ؟
 
رب کریم کرم فرمائے۔ کہتے ہیں پردیس میں جانا آسان ہوتا ہے مگر سیٹل ہونا مشکل، اس کے لئے صبر اور حوصلہ مندی کی شدید ضرورت پڑتی ہے۔ اگر پہلے سے ہی جاب کا بندوبست ہوگیا ہے تو زیادہ بہتر ہے اگر نہیں تو بھی گھبرائیے مت اللہ کا نام لیکر جدوجہد شروع کردیں۔
 
dxbgraphics

محفلین
دبئی جاتے ہی پہلے دن سے اپنی کوششیں شروع کر دیں۔ یعنی آرام وغیرہ کے لئے ایک دو دن کا انتظار ضروری نہیں کل ڈھائی گھنٹے کی فلائٹ ہوتی ہے۔
وہاں جا کر چار سٹپ پر فوکس کریں۔
۱۔ ڈوبیزل اور گلف نیوزکیریئر جو دو درہم یا کسی بھی نیٹ کیفے میں ملتی ہے اس میں سے جس کمپنی کی جاب ہو اس کے میل پر اپنی سی وی بھیجیں
2 مذکورہ بالا ویب سائٹس اور گلف نیوز سے روزانہ کی بنیاد پر نئے اشتہار کے فیکس نمبر لکھیں اور پھر ان نمبرات پر اپنی سی وی بھیجیں
3 اس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر جن اشتہار میں ای میل کی جگہ فون نمبر لکھے ہوتے ہیں انہیں کال کریں اور انٹرویو کے لئے وزٹ کریں
4 سب سے ضروری اپنی سی وی کی پچاس سو کاپیاں روزانہ کی بنیادوں پر ایک ایک ایریا میں وزٹ کر کے کمپنیوں کے ایچ آر میں سبمٹ کریں۔

اس سے بھی ضروری بات دبئی میں وزٹرز کو ریکروٹنگ کمپنیوں والے دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں۔ اگر کوئی کال آئے تو سب سے پہلے یہ کنفرم کریں کہ وہ پرنسپل کال ہے یا ریکروٹر تاکہ آپ کو نہ لوٹا جا سکے۔ (سی وی فورورڈنگ فیس)
رہائش کے لئے بر دبئی میں کم سے کم اور ارزاں بیڈ سپیس آپ کو 400 درہم ماہانہ پر مل جائے گا۔ بردبئی میں آپ کے یہ فائدہ ہوگا کہ بس سٹینڈ وہیں مسجد کے پیچھے ہے اور میٹرو سٹیشن بھی بس سٹیشن کے پاس ہی انڈر گراونڈ میں امارات پٹرول پمپ کے سامنے ہے
کسی بھی کسم کی معلومات چاہیئں ہوں تو پی ایم میں رابطہ کریں۔ (میں آپ کی مدد کرتا لیکن میں مستقل پاکستان شفٹ ہوگیا ہوں)
 
یوسف سلطان

محفلین
ان شاء اللہ کل صبح 11 بجے دبئی روانگی ہے۔ سنا ہے سفر وسیلہ ظفر ہے، چنانچہ اس سفر کا قصد کیا ہے۔ مقصد بہتر ملازمت کی تلاش ہے۔ آپ سب سے ملتمس دعا ہوں اور کامیابی کے لیے دعاوں کی درخواست ہے۔
امید ہے آپ خیر سے پنہچ گئے ہوں گے ،دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے اور رزق میں برکت دے آمین
 
Top