درآمد شدہ گاڑیوں سے پُر دوشنبہ (تاجکستان) کی سڑکیں

حسان خان

لائبریرین
(تاجکستان ہمارا فارسی گو ہمسایہ ملک ہے۔ میری شدید خواہش ہے کہ میرے ملک پاکستان کے تاجکستان کے ساتھ قریبی تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہوں۔ افسوس کی بات ہے کہ جس ملک کی نصابی کتابوں 'اقبالِ لاہوری' کے بارے میں پڑھایا جاتا ہو، اُسی کے بارے میں ہم اتنا کم جانتے ہیں۔)

دوشنبہ کی سڑکوں پر سوویت دور کی انتہائی پرانی گاڑیوں سے لے کر جدید گاڑیوں تک دیکھی جا سکتی ہیں۔ لیکن زیادہ تر گراں قیمت گاڑیاں ہی نظر آتی ہیں۔ تاجکستان بہت سارے بیرونی ممالک سے گاڑیاں درآمد کرتا ہے، اور یہاں اتنی تعداد میں گراں قیمت گاڑیوں کا ہونا وسطی ایشیا کے دوسرے ممالک کے لوگوں کے لیے بھی تعجب آور ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، ۲۰۱۲ میں تاجکستان نے المانیہ (جرمنی)، جاپان، امریکا وغیرہ سے ۵۱۰۰۰ گاڑیاں درآمد کی تھیں۔
تقریباً ایک سال قبل تک تاجکستان کی پُر آمد و رفت سڑکوں پر بھی ٹریفک بندشیں زیادہ نہیں ہوتی تھیں، لیکن روز افزوں گاڑیوں کی تعداد کی وجہ سے دن کے وقت اب بندشیں ہو جاتی ہیں۔

13911210000328_PhotoL.jpg

13911210000331_PhotoL.jpg

13911210000303_PhotoL.jpg

13911210000304_PhotoL.jpg

13911210000301_PhotoL.jpg

13911210000268_PhotoL.jpg


عوامی حمل و نقل کے لیے یہاں وین جیسی ایک گاڑی استعمال ہوتی ہے جسے 'مارشوتکہ' کہا جاتا ہے۔ اس کے شیشے پر نصب نمبر سے پتا لگایا جا سکتا ہے کہ گاڑی کس مسیر (رُوٹ) پر چلے گی۔
13911210000261_PhotoL.jpg

13911210000260_PhotoL.jpg


ابھی تک شہر میں پرانی برقی بسیں چلتی ہیں جو مسافروں کو شہر میں اِدھر سے اُدھر منتقل کرتی ہیں۔ انہیں ٹرالی بس کہا جاتا ہے۔
13911210000271_PhotoL.jpg

13911210000288_PhotoL.jpg

13911210000287_PhotoL.jpg

13911210000269_PhotoL.jpg

13911210000264_PhotoL.jpg

13911210000256_PhotoL.jpg

13911210000252_PhotoL.jpg

13911210000240_PhotoL.jpg

13911210000239_PhotoL.jpg

13911210000253_PhotoL.jpg

13911210000250_PhotoL.jpg

13911210000248_PhotoL.jpg

جاری ہے۔۔۔
 
Top