درخواست بمراد دئیے جانے اجازت فورم قرآن وسنت بابت نیا موضوع /جواب

ذیشان حیدر

محفلین
محترم /محترمہ مورڈیٹر صاحب/صاحبہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ایک دینی ادارے سے تعلق رکھتا ہوں ۔مجھے قرآن وسنت کے متعلق کتابیں/معلومات چاہیے ہوتی ہے۔مجھے ‌قرآن وسنت کے فورم میں نیا موضوع و جواب لکھنے کی اجازت مرحمت فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ‌اللہ وبرکاتہ!
مجھے لگتا ہے کہ کسی مورڈیٹر نے میری آواز نہیں‌سنی ۔ کوئی جواب تو دیں کہ ہم آپ کو اجازت دیتے ہیں‌یا نہیں‌۔ والسلام
 

الف عین

لائبریرین
اجازت کسی رکن مخصوص کی نہیں ہوتی ہے، یہ آپ کے پیغام کے مواد پر منحصر ہے کہ اس کو منظوری دی جائے یا نہیں۔ کسی رکن کو ایسی بلینکیٹ پرمیشن نہیں ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
ک
السلام علیکم و رحمۃ‌اللہ وبرکاتہ!
مجھے لگتا ہے کہ کسی مورڈیٹر نے میری آواز نہیں‌سنی ۔ کوئی جواب تو دیں کہ ہم آپ کو اجازت دیتے ہیں‌یا نہیں‌۔ والسلام

السلام علیکم
محترم ذیشان حیدر جی
آپ فلاح معاشرہ و انسانیت اور حصول علم نافع کی نیت سے
قران و سنت کے بارے جو لکھنا چاہتے ہیں وہ لکھ دیں ۔
اور یقین رکھیں کہ آپ کی تحریر شائع ہو گی ۔
بشرطیکہ کسی تعصب اور فرقہ وارانہ جذبے سے پاک ہو ۔
بحیثیت اک عام رکن محفل اردو میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ
موڈریٹرز اور انتظامیہ بلا تعصب ہر اس تحریر کو شائع کرتی ہے ۔
جو محبت اخوت بھائی چارے کی فضا پیدا کرے ۔
اور تقسیم و حصول علم نافع کا سبب ہو۔
آزما لیں ۔
اور مزید اجازت کا انتظار کیئے بنا لکھ دیں جو لکھنا چاہتے ہیں ۔
نایاب
 

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حضرات آپ شاید میری بات کو سمجھ نہیں‌پائے میں‌جب قرآن وسنت میں جا کر موضوع پر کلک کرتا ہوں‌تو وہاں یہ چیز میرا منہ چڑھاتی ہوئی نظرآتی ہے آپ بھی ملاحظہ فرمائین۔
ذیشان حیدر, you do not have permission to access this page. This could be due to one of several reasons:

Your user account may not have sufficient privileges to access this page. Are you trying to edit someone else's post, access administrative features or some other privileged system?
If you are trying to post, the administrator may have disabled your account, or it may be awaiting activation.

اس لئے تو میں نے اجازت طلب کی تھی ۔ امید ہے کہ اب ابہام وغیرہ دور ہوگئے ہوں‌گے۔ شکریہ والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیشان، آپ غالباً لائبریری سیکشن میں پوسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی لیے آپ کو یہ ایرر نظر آ رہی ہے۔ آپ اس زمرے میں پوسٹ کرکے دیکھیں۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم جناب نبیل صاحب منتظم اعلیٰ اردو محفل
میں واقعی لائبریری سیکشن میں لکھنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن آپ نے مسئلہ حل کردیاہے جزاک اللہ خیرا و احسن الجزا
 
Top