درد بڑھتا ہے دعا کرنے پر

توقیر عالم

محفلین
درد بڑھتا ہے دعا کرنے پر
صلہ مِلا یہ وفا کرنے پر

قرض ہی ہے غمِ جاناں مجھ پر
بڑھا جاتا ہے ادا کرنے پر

اک عجب سا جنوں ہو جاتا ہے
عشق کے جیسا نشہ کرنے پر

ناں گلہ ہے نہ شکایت تم سے
خوش ہوں میں تیرےجفاکرنے پر
 

الف عین

لائبریرین
را مصرع بھی ُ‘ تقطیع ہوتا ہے، یہ اچھا نہیں لگتا۔
بھئی تقطیع کرنا سیکھ ہی لیں۔ موزوں طبع تو ہیں۔

درد بڑھتا ہے دعا کرنے پر
صلہ مِلا یہ وفا کرنے پر
۔۔دوسرا مصرع بحر سے خارج ہے۔

قرض ہی ہے غمِ جاناں مجھ پر
بڑھا جاتا ہے ادا کرنے پر
÷÷ درست

اک عجب سا جنوں ہو جاتا ہے
عشق کے جیسا نشہ کرنے پر
’جنوں محض جُ نُ‘ تقطیع ہوتا ہے۔ یہ اچھا نہیں۔
دوسرز مصرع سمجھ میں نہیں آیا۔

ناں گلہ ہے نہ شکایت تم سے
خوش ہوں میں تیرےجفاکرنے پر “
۔۔’ناں‘ نہیں، محض ’نہ‘ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ضمیریں دیکھو دونوں مصرعوں میں۔
 

توقیر عالم

محفلین
بھئی تقطیع کرنا سیکھ ہی لیں۔ موزوں طبع تو ہیں۔

استادِ محترم مجھے رہنمای درکار ہے مجھے ابھی الف ب کا بھی نھیں پتہ تقطیع کیسے کرتے اگر کچھ مواد مل سکے تو ممنون ہوں گا

قرض ہی ہے غمِ جاناں مجھ پر
بڑھا جاتا ہے ادا کرنے پر

امید ہے کبھی کچھ اچھا بھی لکھوں گا
 
Top