درد سر اور صندل

ایک مشہور زمانہ شعر جو کہ ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے، لیکن انٹرنیٹ پر اس کی مختلف شکلیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ایسے میں یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ اصلی شعر کیا ہے اور اس کے خالق کون ہیں؟ ہم نے اب تک اس کی جو شکلیں دیکھی ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔

درد سر کے واسطے صندل بتاتے ہیں حکیم
اس کا گھسنا اور لگانا درد سر یہ بھی تو ہے
(بعضوں نے اولین مصرعہ میں حکیم کی جگہ طبیب استعمال کیا ہے)

ایک اور شکل کچھ یوں دیکھنے کو ملتی ہے:

درد سر کے واسطے صندل لگانا ہے مفید
اس کو گھسنا اور ملنا درد سر سے کم نہیں

نیز یہ کہ اوپر بیان کردہ دونوں شکلوں میں مصرعوں میں آپسی پھیر بدل کے ساتھ بھی بعض مقامات پر درج ملتا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے لوگوں نے اپنی یاد داشت کی بنیاد پر جیسا سمجھا ویسے لکھ دیا۔ :) :) :)
 

لاریب مرزا

محفلین
یہ شعر پہلے کہیں پڑھ رکھا ہے۔ لیکن حیرت ہے کہ گوگل کرنے پر ملا ہی نہیں۔ غالباً کسی غیر معروف شاعر کا ہو گا۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک مشہور زمانہ شعر جو کہ ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے، لیکن انٹرنیٹ پر اس کی مختلف شکلیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
سعود بھائی ، اس شعر کے کئی نسخے دیکھنے میں آتے ہیں۔ ہم نے تو ایک جگہ صندل کے بجائے سینڈل بھی پڑھا ہے ۔ لیکن وہ ویب سائٹ غالباً رومن اردو میں تھی ۔ :):):)
 

ماہی احمد

لائبریرین
سعود بھیا انٹرنٹ پر.... ایسے اشعار کی اصل شکل اور ان کے خالق کو ڈھونڈنا بھوسے کے ڈھیر میں سوئی ڈھونڈنے کے مترادف ہے (پرانے زمانے سے مثال اٹھائی ہے ، آج کل تو لوگ مقناطیس استعمال کر لیں گے ).... :rollingonthefloor:

دعا ہے کہ کہیں سے آپ کی مطلوبہ معلومات آپ کو جلد مل جائیں... بصورت دیگر جیسے مناسب لگتا لکھ کر سارا ملبہ اس ویب سائٹ پر ڈال دیں جہاں اسے اس شکل میں دیکھا:smug: خود ہی بھگتیں گے وہ لوگ :rollingonthefloor:
 

نوید خان

محفلین
سعود بھائی جاہن ایلن فرماتے ہیں کہ انٹرنیٹ دنیا کی سب سے بڑی لائبریری ہے لیکن اس لائبریری میں ساری کتابیں زمین پر پڑی ہیں۔ اور اب تو میرے خیال سے ان میں وقت کے ساتھ کافی دوستوں نے بہت ردو بدل بھی کر دیا ہے۔ اس لئے انٹرنیٹ پر اصلی شعر اور اصلی خالق کا ڈھونڈنا اس صورت میں جب یہ شعر کسی غیر معروف شاعر کا ہو، ایک انتہائی مشکل کام ہے کیونکہ یہاں پہ دوستوں نے ہر شعر کو اپنے نام سے منسوب کیا ہوتا ہے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اجی وہ ہم کل ایک عدد بلاگ پوسٹ تحریر کر رہے تھے تو اس کی تمہید کے لیے اس شعر کی ضرورت پڑ گئی تھی۔ ہم نے سوچا کہ شاعر کا حوالہ اور درست شعر معلوم ہو جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ :) :) :)
اچھا لگا کہ آپ نے اپنی تحریر میں اس اردو شعر کا حوالہ دیا ۔ یہ اپنی زبان اور ثقافت کے بارے میں خوداعتمادی کی علامت ہے جو بدقسمتی سے یہاں اتنی عام نہیں ۔ اگرچہ میں کمپیوٹر کی دنیا کا آدمی نہیں لیکن ماشاءاللہ آپ کی تحریر اچھی لگ رہی ہے ۔ ایک مشہور مصرع میں ذرا سی ترمیم کے ساتھ:

؎ ہماری صرف باتیں ہیں سعود کام کرتا ہے

:):):)
 
Top