الف عین
لائبریرین
بہت دن لائبریری میں کچھ پوسٹ کر رہا ہوں۔ اختر الایمان میرے پسندیدہ شاعروں میں سے ہیں لیکن ویب پر ان کا کلام کہیں نہیں۔ اس لئے پوسٹ کر رہا ہوں۔ پسندیدہ کلام میں بھی کر سکتا ہوں، لیکن وہاں الگ الگ دھاگوں کی جگہ میں نے یہی بہتر سمجھا ہے کہ لائبریری میں پوسٹ کرنا شروع کر دوں۔
اس کے متن کا ماخذ بتایا جائے تو احباب کو شاید حیرت ہو۔ مشہور جمالیاتی نقادڈاکٹر شکیل الرحمٰن کی دس بارہ کتابیں انہوں نے ہی بھیجیں، جن میں ایک کتاب ’اختر الایمان، ایک جمالیاتی لیجنڈ‘ بھی شامل تھی۔اس کتاب میں ہی بہت سی نظمیں مکمل ’کوٹ‘ کی گئی ہیں۔ اس طرح اس ای بک کے لئے شکیل الرحمٰن کا احسان مند ہوں۔
اسی طرح شکیل صاحب کی ایک اور کتاب فراق پر بھی ہے، جس میں ’روپ‘ کی بھی مزید رباعیات شامل ہیں، اور کئی غزلیں بھی مکمل۔ ان کی ای بک بھی بن رہی ہے۔