درد کی شدت میں اکثر یہ خیال آتا ہے - بیلا علی

نیلم

محفلین
درد کی شدت میں اکثر
یہ خیال آتا ہے
اور
مجھے اپنے رب پہ بہت پیار آتا ہے
کہ جب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کثرت گناہوں کی بڑھ جاتی ہوگی
محبت میرے رب کی جوش میں آتی ہوگی
میری تکلیفوں کو سبب بناتی ہوگی
میری پاکی کا ساماں کرتی ہوگی
جیسے زرد پتوں کو ہوا اڑا لے جاتی ہے
میرے گناہوں کو بھی ایسے جھاڑتی ہوگی
میری دوریاں جو رب سے بڑھ جاتی ہونگی
ان فاصلوں کو قربتوں میں بدل دیتی ہو گی
پھر سے اپنی رحمتوں میں ڈھانپ لیتی ہوگی
مجھے بس اپنے ہی لیے خالص کر لیتی ہوگی
{آمین
(bela Ali )
 
بہت اچھی شراکت ہے۔
جزاکِ اللہ خیرا۔
کثرت گناہوں کی بڑھ جاتی ہوگی
محبت میرے رب کی جوش میں آتی ہوگی
اس طرح پہلی دفعہ پڑھا ہے، ”کثرت کا بڑھ جانا“۔:)
 
Top