حسین شمسی
محفلین
درد ہلکا ہے سانس بھاری ہے
زندگی تم پہ جاں! واری ہے
کون رویا ہے آج شدت سے
آسماں سے بھی خون جاری ہے
ملنے کا وقت طے ہوا ہی نہیں
تیری اٙن بٙن ابھی سے جاری ہے
ہم پہ گزری ہے سو پتا ہے ہمیں
عشق کا بوجھ بہت بھاری ہے
رات تجھ سے نہیں ھوئی باتیں
رات رو رو کے یہ گزاری ہے
دیکھ کے تجھ کو ہوش کب رہتا
پر یہ قسمت دیکھو ہماری ہے
بیٹھو کچھ دیر یہاں باتیں کرو
تجھ کو جانے کی کیا بیماری ہے
اب تم بچھڑو ہمیں نہیں پرواہ
تیری تصویر ابھی اتاری ہے
تم تو بسمل کو سمجھ بھی نہ سکے
بسمل کی بات بھی معیاری ہے
حسین شمسی بسمل
زندگی تم پہ جاں! واری ہے
کون رویا ہے آج شدت سے
آسماں سے بھی خون جاری ہے
ملنے کا وقت طے ہوا ہی نہیں
تیری اٙن بٙن ابھی سے جاری ہے
ہم پہ گزری ہے سو پتا ہے ہمیں
عشق کا بوجھ بہت بھاری ہے
رات تجھ سے نہیں ھوئی باتیں
رات رو رو کے یہ گزاری ہے
دیکھ کے تجھ کو ہوش کب رہتا
پر یہ قسمت دیکھو ہماری ہے
بیٹھو کچھ دیر یہاں باتیں کرو
تجھ کو جانے کی کیا بیماری ہے
اب تم بچھڑو ہمیں نہیں پرواہ
تیری تصویر ابھی اتاری ہے
تم تو بسمل کو سمجھ بھی نہ سکے
بسمل کی بات بھی معیاری ہے
حسین شمسی بسمل