درست اردو کے لیے کوشاں ہوں

جیلانی

محفلین
کسی پوسٹ میں املا کی غلطی ہو تو جانکاری رکھنے والے حضرات یا منتظمین ضرور آگاہ کریں اگر کہیں انگریزی الفاظ ہوں اور آپ اردو میں وہ لفظ یا الفاظ جانتے ہوں تو اس سے بھی آگاہ کریں اس سے اردو الفاظ کا رواج زیادہ جلدی رائج ہوگا
جیسے کوئی لکھے۔۔۔ مجھے اردو ڈکشنری کا لنک چاہیے۔۔ تو اسی دھاگے میں جانکاری رکھنے والے لکھ دیں۔۔۔ مجھے اردو لغت کا ربط چاہیے
 
برادرم آپ نے ایک ایسی بات اٹھائی ہے جو بعض حالات میں مشکلات پیدا کر دیتی ہے۔ کئی احباب اتنے وسیع القلب نہیں ہوتے اور ایسی باتوں کو بیجا نکتہ چینی، تنقید اور ہتک سمجھ کر برا مان جاتے ہیں۔ ہم عموماً احباب کو ان کی عمومی غلطیوں پر ذاتی مراسلے کا سہارا لیتے ہیں مثلاً اکثر احباب "السلام علیکم" کو "السلام علیکم" لکھتے ہیں۔
 
Top