" درسِ محبت " ۔۔۔۔۔ برائے اصلاح

صفی حیدر

محفلین
محترم سر الف عین اور دیگر اساتذہ کرام و محفلین سے اصلاح کی درخواست ہے ۔۔۔
بحر ۔۔ متقارب مسدس سالم
" درسِ محبت "
میں انسان ہوں اور انسان ہو تم
تمھارے مرے سچ الگ ہیں
یقیں اور گماں بھی الگ ہیں
مگر ایک بندھن میں ہم سب بندھے ہیں
میں انسان ہوں اور انسان ہو تم
تمھارا عقیدہ بھی سچ ہے
مرا بھی ہے ایمان سچا
گواہی پہ دل کی تمھیں ہے بھروسا
مجھے بھی صداقت پہ دل کی یقیں ہے
یقیں کو جو دل میں بسا ہو
دلائل کی حاجت نہیں ہے
عقیدت میں حجت کی دل کو ضرورت نہیں ہے
تمھیں دل سے کرشنا پہ وشواس ہے اور
میں عیسی کی تعلیم کو مانتا ہوں
تمھیں یہ یقیں ہے کہ گوتم کا نروان سچ ہے
مجھے شک نہیں ہے کہ موسی ہیں برحق
وہ ختم الرسل ہیں محمدﷺ
مری جان قربان ان پر
عقیدہ تمھارا بھی ہے اور مرا بھی
عقیدے بدلتے نہیں ہیں
نہ تلوار سے اور نہ زورِ عدو سے
تو پھر کیوں نہ ایسا کریں ہم
اذاں کی صدا کو میں مسجد میں سنتا رہوں گھنٹیوں کی صدا ئوں کو مندر میں سنتے رہو تم
تمھاری عبادت کو میں جھو ٹ ثا بت کروں اور نہ میری شریعت کو جھوٹا کہو تم
محمدﷺ نے عیسی نے موسی نے کرشنا نے گوتم نے ہم کو سکھایا ہے جیسے
عبادت کریں اس طرح سے
کدورت نہ دل میں رہے اور محبت ہو انسانیت سے
 
La Alma

لائبریرین
بہت خوب.

"اور جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں . اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں. تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر" .(القرآن)

مندرجہ ذیل سطروں میں شاید وزن کا سقم ہے

تمھیں دل "سے کرشنا" پہ وشواس ہے اور

محمدﷺ نے عیسی نے موسی" نے کرشنا" نے
انہیں دیکھ لیں .
 
الف عین

لائبریرین
اصلاح کی ضرورت نہیں۔
کرشنا کا تلفظ بالکل درست ہے۔ یہ سنسکرت لفظ ہے، اور اس کی تقطیع محض کِ ش ن ا ہونی چاہئے۔ جو کہ ہے۔ البتہ یہ دوسری بات ہے کہ ’کرشنا‘ بھی در اصل ’انگریزیایا‘ ہوا ہے۔ درست تلفظ میں محض الف کی آواز ہوتی ہے، ’آ‘ کی نہیں۔
 
بہت شکریہ آپ نے میری کاوش کو پسند کیا ۔۔۔۔ لفظ کرشنا کے تلفظ کے بارے میں سر الف عین نے وضاحت کر دی جس کے ان کا شکر گزار ہوں ۔۔۔
 
صفی حیدر

محفلین
اصلاح کی ضرورت نہیں۔
کرشنا کا تلفظ بالکل درست ہے۔ یہ سنسکرت لفظ ہے، اور اس کی تقطیع محض کِ ش ن ا ہونی چاہئے۔ جو کہ ہے۔ البتہ یہ دوسری بات ہے کہ ’کرشنا‘ بھی در اصل ’انگریزیایا‘ ہوا ہے۔ درست تلفظ میں محض الف کی آواز ہوتی ہے، ’آ‘ کی نہیں۔
محترم سر الف عین بہت نوازش ۔۔ آپ نے کرشنا کے تلفظ کی وضاحت کر کے ہمیشہ کی طرح میری معلومات میں اضافعہ کیا ۔۔ اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے ۔۔۔ آمین
 
Top