نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں کچھ عرصے سے دروپل کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم پر تحقیق کر رہا ہوں۔ میرے خیال میں دروپل ایک بہت پاور فل سی ایم ایس ہے اور اس میں اردو سپورٹ فراہم ہونے سے اردو ویب سائٹس کی تشکیل مزید آسان ہو جائے گی۔ میں نے دروپل کے لیے ایک اردو ایڈیٹر پلگ ان کی تیاری کا کام شروع کیا ہے اور مجھے اس میں کچھ ابتدائی کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ ذیل کے سکرین شاٹ میں دروپل کے نئے پیج شامل کرنے والے صفحے میں اردو ایڈیٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے۔
فی الحال میں یہ پلگ ان اسی طرز پر تیار کر رہا ہوں جس طرح ورڈپریس کا اردو ایڈیٹر تیار کیا گیا ہے۔ مجھے جیسے جیسے دروپل کے پروگرامنگ انٹرفیس کی بہتر آگاہی ہوتی جائے گی، میں اس پلگ ان کو بھی بہتر بناتا رہوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ دروپل کا ایک اردو پیکج بھی تیار ہو، لیکن ابھی اس تک ایک طویل راستہ باقی ہے۔ پہلے اس کا ترجمہ مکمل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ علاوہ ازیں دروپل کی کونٹینٹ کریٹر کٹ کے لیے بھی اضافی پلگ ان لکھنے کی ضرورت پیش آئے گی تاکہ کسٹم فیلڈز میں بھی اردو ایڈیٹر کا استعمال کیا جا سکے۔ میں اس بارے میں پیشرفت سے یہاں آگاہ کرتا رہوں گا۔
والسلام